سوال:سجدہ کرتے وقت ناپاک جگہ پر ہاتھ رکھا تو نماز کا کیا حکم ہے؟
ساٸل:محمد بلال،ڈیرہ اسماعیل خان
ساٸل:محمد بلال،ڈیرہ اسماعیل خان
──────⊹⊱✫⊰⊹─────
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ
صورتِ مسئولہ میں نماز نہ ہوٸی ،اس کا اعادہ کرنا ضروری ہے،کیونکہ نماز کے درست ہونے کے لیے جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے ، اس لیے نمازی نے دوران سجدہ اگر ناپاک جگہ پر ہاتھ رکھا تو نماز نہ ہوٸی بلکہ اُس نماز کو پھیرنا لازم ہے۔
علامہ طحطاوی رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں:"انہ یشترط طهارة (موضع القدمين)"و"منها طهارة موضع(اليدين والركبتين)ملخصا.ترجمہ:پاٶں ،گھٹنوں اور ہاتھوں کی جگہ کا پاک ہونا (صحتِ نماز کے لیے)شرط ہے۔
(حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح،صفحہ 209،دار الکتب العلمیة)
صدرُ الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں:"سجدہ میں ہاتھ یا گھٹنا، نجس جگہ ہونے سے صحیح مذہب میں نماز نہ ہوگی ۔ اور اگر ہاتھ نجس جگہ ہو اور ہاتھ پر سجدہ کیا ،تو بالاجماع نماز نہ ہوگی۔
(بہار شریعت،حصہ سوم،نماز کی شرطوں کا بیان،صفحہ 482 ایپلیکشن)
وَاللہُ اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم
بلال احمد شاہ ہاشمی
الجواب صحیح
مفتی محمد رفیق الاسلام رضوی مصباحی
دارالعلوم رضائے مصطفٰی، مٹیابرج، کولکاتا، بنگال