Type Here to Get Search Results !

مفتی سلمان ازہری صاحب کا بڑودرہ سینٹرل جیل سے علماء اور عوام کے لئے اہم پیغام


مفتی سلمان ازہری صاحب کا بڑودرہ سینٹرل جیل سے علماء اور عوام کے لئے اہم پیغام
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تمام احباب کو فقیر قادری سلمان ازہری کی طرف سے رمضان المبارک کی برکتیں رحمتیں خوب خوب مبارک ہوں امید ہے کہ آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی عنایت
سے میں ٹھیک ہوں،
جیل میں ضرور ہوں لیکن رب کی عنایت ساتھ ہے, روزے, تراویح, تلاوت, تفسیر سب اپنے معمول پر ہیں۔
ضروری پیغام یہ ہے کہ میں گجرات کے اب تک چار جیلوں میں جا چکا اور دیکھا کہ قید میں اکثر مسلمان نوجوان بچے نشے کے معاملات میں ہی اندر ہیں کچھ کو 10 سال کی تو کچھ کو 20 سال کی سزا پڑی ہوئی ہے، دیکھ کر دل بہت دکھتا ہے میں تمام نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں اپنی لائف اپنی زندگی اپنے ہاتھوں برباد نہ کریں ایک ہی زندگی ملی ہے اور اس طرح برباد
کرنے کے لیے نہیں ہے
زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے زندگی ہے نبی کی نبی کے لیے
اور جملہ علمائے اہل سنت سے گزارش کرتا ہوں کہ میری گرفتاری یا قید کو دیکھ کر کوئی نہ گھبرائیں اور نہ ہی مایوس ہوں، حق بولتے رہیں اور حق پر قائم رہیں اسلام اور بانی اسلام رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی عزت اور حقانیت سے بڑھ کر ہماری جان بھی نہیں.
اپنے ملک ہندوستان سے ہمیں محبت بے پناہ محبت ہے لیکن وفاداری ثابت کرنے کے لیے کسی کی چاپلوسی کی ضرورت نہیں ہے، وقت آ پڑے تو اس ملک کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ ان تمام مشائخ علماء پیران عظام اور مساجد کے ائمہ اور جملہ مسلمانوں کا میں شکر گزار
ہوں جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کی ہیں اللہ تعالی سب کی قبول فرمائے اور سب کو
اپنی شان کے مطابق اجر عطا فرمائے.
جب تک اللہ کی بارگاہ میں میرے لیے قید لکھی ہوئی ہے ساری دنیا مل کر مجھے باہر نہیں نکال سکتی اور جس دن باہر نکالنا لکھا ہے کوئی دیوار اور کوئی دروازہ مجھے روک نہ سکے گا انشاء اللہ
۔
وَ اِنْ یَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَۚ-وَ اِنْ یُّرِدْكَ بِخَیْرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضْلِهٖؕ-یُصِیْبُ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ-وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ
ترجمہ کنزالایمان :- 
اور اگر تجھے اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں اس کے سوا اور اگر تیرا بھلا چاہے تو اس کے فضل کا رد کرنے والا کوئی نہیں اسے پہنچا تا ہے اپنے بندوں میں جسے چاہے اور وہی بخشنے والا مہربان ہے۔
سب سے خصوصی دعا کی گزارش ہے کہ اللہ تعالی مجھے صبر و استقامت عطا فرمائے آمین۔
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
سلمان احمد قادری
بڑو ورہ سینٹرل جیل

18 رمضان المبارک 1445 ہجری مطابق 29 مارچ 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area