Type Here to Get Search Results !

کیا معتکف کےلئے پردہ کا ہونا ضروری ہے کہ اسے کوئی دیکھ نہ سکے

کیا معتکف کےلئے پردہ کا ہونا ضروری ہے کہ اسے کوئی دیکھ نہ سکے
◆ـــــــــــــــــــــ~~~~~~ـــــــــــــــــــــــــ◆
اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
کیا فرماتے ہیں علماء دین ذیل کے مسئلہ میں ۔
زید اور بکر اعتکاف میں ہے تو دونو ں کا کہنا ہے کہ۔ 
 1 ہم آسمان نہیں دیکھ سکتے ۔
2 مسجد کی کھڑکی ہمارےلئے بند رہنا چاہئے۔ 
3 مسجد کے سامنے جو خلا حصہ ہے اور پہلے دروازے "جو چار دیواری کا جالی والا ہے ان سب میں پردہ لگواتے ہیں۔ تا کہ باہر کا کوئ دییکھ نہ پاۓ۔
4 جب طہارت یا استنجا کیلۓ جاتے تو چہرے کو رومال وغیرہ سے چھپا کر جا تے کہ کوئ دیکھ نہ لے ۔ اور ان سب باتو کو یہ لوگ ضروری سمجھ رہے ہیں ان سب باتو کی اصلیت کیا ہے۔
اور معتکف کیلۓ ضروری کیا کیا ہے۔ ذرا تفصیل سے بتاکر رہنمائی فرمائیں بڑی ہی مہربانی ہوگی۔
الســائل:- محمد شہروز عالم صدیقی کشن گنج بہار انڈیا 
◆ــــــــــــــــــــــ~~~~~~ـــــــــــــــــــــــــ◆
وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہ
الجـــــوابــــــــــــ:بعون الملک الوھاب اللھم ہدایت الحق بالصواب
اعتکاف میں پردے صرف اس لئے لٹکاے جاتے ہیں کہ معتکف کو عبادت میں ریا کا خیال نہ اے اور سونے میں " شرمگاه وغیرہ کھل جائے تو پردہ رہے جماعت کے وقت میں اچھایہ ہے کہ پردہ کو اٹھاکر صف سیدھی و مکمل کی جاے اور اگر پردہ کو نہیں اٹھاتے ہیں اور صف متصل سید ھی رہے تو پردے لٹکے رہنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ پردہ کا تعلق مسجد ہونے یانہ ہونے سے نہیں اور نہ ہی مسجد کی انتظامیہ کو اختیار ہے کہ مسجد کے کسی حصہ کو غیر مسجد قرار دے۔ معتکف کو پردے میں بیٹھنا لازم نہیں ہے ، بہتر ہے ۔ رات میں ان چٹائیوں کو اٹھاکر جو مسجد میں بچھی ہوٸی ہوتی تھیں گھیر کر ایک حجرہ کی طرح بنادیا جاتا تھا اس کے اندر حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم عبادت فرمایا کرتے تھے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ معتکف اپنا منہ چھپا کر رکھے نیز یہ بھی کہا جاتا ہے کہ معتکف پردے کے اندر رہے ورنہ اعتکات ٹوٹ جاے گا، لوگوں کا یہ کہنا درست نہیں ہے۔
(وقارالفتاوی جلداول ص 434)
وَاللّٰــــهُ تَعَـــالــٰی اَعـــلَمُ بِــالصَّــــوَاب
◆ــــــــــــــــــــــ~~~~~~ـــــــــــــــــــــــــ◆
✍ کتبـــــــــــــــــــــــــہ:
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد اســـمــاعــیــل خــان قـــادری رضـــــوی امجــــدی عـفـی عــنـہ صـاحـب قبـلـہ مـدظلــہ الـعالـی والـنـوارنــی،دولـھـاپـور پـہـاڑی پـوسـٹ انـٹـیـاتـھـوک بـازار ضـلـــع گــونــڈہ یـــوپـــی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area