Type Here to Get Search Results !

استاذ کا اپنے شاگرد کو بطور سزا مارنا کیسا ہے ؟

استاذ کا اپنے شاگرد کو بطور سزا مارنا کیسا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ معلم جو شاگردوں کو تعلیم دیتے ہیں، تو اچھی تعلیم کے لئے بطورِ سزا وہ بچوں کو ڈنڈے سے مارتے ہیں، اس کی شرعی حد کیا ہے؟ کیا کسی کو بچے کو بےانتہا مارنا گناہ نہیں؟ علماء حلقہ رہنمائی فرمائیں، بہت بہت نوازش ہوگی۔
سائل: یوسف خان نوری، گوریگاؤں (ممبئی)
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:
ضرورت پیش آنے پر بقدر حاجت تنبیہ و اصلاح ونصیحت کیلئے بلاتفریق اجرت وعدم اجرت استاد کا بدنی سزا دینا اور سرزنش سے کام لینا جائزہے مگریہ سزا لکڑی ڈنڈے وغیرہ سے نہیں بلکہ ہاتھ سے ہونی چاہئے اور ایک وقت میں تین مرتبہ سے زائد پٹائی نہ ہونے پائے ۔ کسی بچے کو بے انتہا مارنے کا حق ہی نہیں ہے تو بلاشبہ بےانتہا مارنا کار گناہ ہے
امام ابن شحنہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
” بخلاف المعلم المامور لان المامور یضربہ نیابة عن الاب لمصلحتہ ، والمعلم یضربہ بحکم الملک بتملیک ابیہ لمصلحةالمعلم “
تفصیل عقدالفرائد المعروف بشرح ابن وھبان ج٢ ص١٧٣ ، الوقف المدنی الخیری}
علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
” وقیدہ الطرطوسی بان یکون بغیر آلة جارحة وبان لایزید علی ثلاث ضربات۔ قال الشرنبلالی : والنقل فی کتاب الصلوة : یضرب الصغیر بالید لا بالخشبة ولا یزید علی ثلاث ضربات “
{ردالمحتار ج٩ ص٦١٦ ، دارعالم الکتب}
سیدی سرکار اعلی حضرت محقق بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
” زدن معلم کودکاں را وقت حاجت بقدر حاجت محض بغرض تنبیہ واصلاح و نصیحت بےتفرقہ اجرت و عدم اجرت روا است ، اما بایدکہ بدست زند نہ بہ چوب ، و در کرتے برسہ بار نیفزاید “
{فتاوی رضویہ ج٢٣ ، ص٦٥٣ ، رضا فاؤنڈیشن}
واللہ تعالی اعلم بالصواب
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــه:
محمد شکیل اختر قادری برکاتی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک۔

✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: محمد شرف الدین رضوی ، شیخ الحدیث دارالعلوم قادریہ حبیبیہ ، فیلخانہ ہوڑہ کلکتہ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area