مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
دجال زمانہ میدان میں اکیلا رہ گیا
دجال زمانہ میدان میں اکیلا رہ گیا
••────────••⊰❤️⊱••───────••
(1)یمن کے انصار اللہ سے بحر احمر میں جنگ کے لئے امریکہ نے ایک ٹاسک فورس بنانے کی کوشش کی تھی۔جن ممالک کو اس نے ساتھ لیا تھا،وہ رفتہ رفتہ اس سے جدا ہو گئے اور دجال زمانہ سمندر میں اکیلا منہ تاکتا رہ گیا۔اسپین نے کہا کہ مجھ سے پوچھے بغیر میرا نام اس اتحاد میں شامل کر دیا گیا ہے اور اسپین نے یہ بھی کہا کہ امریکہ بحر احمر میں جنگ کر کے تجارت کو محفوظ کرنا چاہتا ہے۔امریکہ کو تجارت کی فکر ہے،لیکن غزہ پٹی کے انسانوں کی فکر نہیں۔غزہ پٹی میں انسانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔
(2)غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لئے دو بار جنرل اسمبلی میں اور دو بار سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کی گئی۔امریکہ نے ہر بار جنگ بندی کی مخالفت کی۔
غزہ پٹی میں جنگ نہیں ہو رہی ہے،بلکہ عام شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔محض دنیا کو دھوکا دینے کے لئے اس کا نام جنگ رکھا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم،امریکی صدر اور دیگر جنگی مجرمین پر مقدمہ ہونا چاہیے اور ان تمام مجرموں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔
(3) فلسطین واسرائیل جنگ نے ساری دنیا کے سیاسی ماحول کو بدل دیا ہے۔غزہ پٹی کی ریت اور بحر احمر کے پانی میں امریکی سامراجیت دفن ہو چکی ہے۔اگر اس وقت مسلم ممالک نے اپنا اتحاد مضبوط کر لیا تو یہ امت مسلمہ کے لئے بہت فائدہ مند ہو گا۔قرون اولی کے بعد مسلمانوں کی صفوں میں چند غدار ہمیشہ رہے ہیں۔ان غداروں کو الگ کر کے ہی کوئی مستحکم پوزیشن اختیار کرنا ہو گا۔

کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:25:دسمبر 2023
کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:25:دسمبر 2023