کیا یزید لعین کو کافر کہا جائے گا یا نہیں؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ یزید کے بارےمیں کیا حکم ہے؟ برائے کرم تحقیقی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمد قطب الدین احمد قادری شمیمی ثنائی
بانی فیضان مفتی اعظم بہار و نیپال موہن پور سرلاہی نیپال۔
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
سرکار سیدی اعلی حضرت عظیم البرکت امام احمد رضا خان قادری بریلی شریف قدس سرہ ارشاد فرماتے ہیں کہ
یزید پلید علیہ مایستحقہ من العزیز المجید قطعا یقینا باجماع اہل سنت فاسق و فاجر وجری علی الکبائر تھا اس قدر پر ائمہ اہل سنت کا اطباق و اتفاق ہے ۔صرف اس کی تکفیر و لعن میں اختلاف ہے
اور ہمارے امام اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے لعن وتکفیر سے احتیاطا سکوت فرمایا کہ اس سے فسق و فجور متواتر ہیں کفر متواتر نہیں۔

(تلخیص فتاویٰ رضویہ جلد چہارم ص 267)
علامہ ابن حجر مکی کی رائے ہے کہ یزید اصل میں مسلمان ہے اور ہم اسی اصل کا قول کرتے ہیں۔
علامہ ابن حجر مکی کی رائے ہے کہ یزید اصل میں مسلمان ہے اور ہم اسی اصل کا قول کرتے ہیں۔
(شرح صحیح مسلم شریف غلام رسول سعیدی صاحب کی جلد ثالث ص 635)
۔ ۔یزید کے بارے میں ائمہ اہل سنت کے تین قول ہیں
امام احمد وغیرہ اکابر اسے کافر جانتے ہیں ہمارے امام سکوت فرماتے ہیں کہ ہم نہ مسلمان کہیں نہ کافر۔
(اللؤلؤ والمرجان یخرجھما ابو الفیضان ص45)
۔ ۔یزید کے بارے میں ائمہ اہل سنت کے تین قول ہیں
امام احمد وغیرہ اکابر اسے کافر جانتے ہیں ہمارے امام سکوت فرماتے ہیں کہ ہم نہ مسلمان کہیں نہ کافر۔
(اللؤلؤ والمرجان یخرجھما ابو الفیضان ص45)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی