(سوال نمبر 4374)
طلاق کا نوٹس بھیجنے پر رجوع کر سکتے ہیں یا نہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
ایک شخص جس کی شادی کو 8 ماہ ہو گئے ہیں اس نے اپنی بیوی کو طلاق کا ایک نوٹس بھیجا ہے،اب وہ دوبارہ رجوع کرنا چاہتا ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہو گا ؟
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- وقاص احمد سیالکوٹ پاکستان
...........................
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
اپ کا سوال مبہم ہے
١/اگر نوٹس میں ایک یا دو طلاق لکھا ہے تو طلاق رجعی ہوئی تین حیض کے اندر رجوع کر سکتے ہیں
اگر تین طلاق لکھا ہے کہ میں نے تجھے 3 طلاق دیا تو طلاق مغلظہ ہوئی اگر مدخولہ ہے تو حلالہ کے بغیر شوہر اول سے نکاح جائز نہیں ہے اور اگر غیر مدخولہ ہے تو حلالہ کے بغیر شوہر اول سے نکاح جائز ہے (کتب فقہ عامہ)
طلاق رجعی میں بیوی کو مس یا قول کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں۔
طلاق مغلظہ میں مدخولہ ہے تو 3 حیض عدت گزار کر اگر حمل ہے تو وضع حمل کے بعد دوسرئ شادی کرے ہمبستری کرے ہھر شور ثانی مرجائے یا طلاق دیدے پھر عدت گزار کر شوہر اول سے نکاح جائز ہے ازیں قبل نہیں۔
بہار شریعت میں ہے
غیر مدخولہ کو کہا تجھے تین طلاقیں تو تین ہو نگی اوراگر کہا تجھے طلاق تجھے طلاق تجھے طلاق یاکہاتجھے طلاق طلاق طلاق یا کہا تجھے طلاق ہے ایک اور ایک اورایک تو ان صورتوں میں ایک بائن واقع ہوگی باقی لغو و بیکار ہیں یعنی چند لفظوں سے واقع کرنے میں صرف پہلے لفظ سے واقع ہوگی اور باقی کے لیے محل نہ رہے گی اور موطؤہ میں بہر حال تین واقع ہو نگی۔

(بہار شریعت ح 8 ص 127 مکتبہ المدینہ)
و ایضا
اگر غیر مدخولہ ہو تو تین طلاق ایک لفظ سے ہوگی تین لفظ سے ایک ہی ہوگی اور دوسرے سے عدت کے اندر مطلقاً نکاح نہیں کر سکتی تین طلاقیں دی ہوں یا تین سے کم
حلالہ کی صورت یہ ہے کہ اگر عورت مدخولہ ہے تو طلاق کی عدت پوری ہونے کے بعد عورت کسی اور سے نکاح صحیح کرے اور یہ شوہر ثانی اُس عورت سے وطی بھی کرلے اب اس شوہر ثانی کے طلاق یا موت کے بعد عدت پوری ہونے پر شوہر اول سے نکاح ہو سکتا ہے اور اگر عورت مدخولہ نہیں ہے تو پہلے شوہر کے طلاق دینے کے بعد فوراً دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے کہ اس کے لیے عدت نہیں

(بہار شریعت ح 8 ص 179 مکتبہ المدینہ)
نوٹ۔مدخولہ وہ عورت جس سے شوہر جماع ہمبستری کیا ہو ۔
والله ورسوله اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
10/09/2023
10/09/2023