Type Here to Get Search Results !

کافر کے مذہبی تیوہار کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟

 کافر کے مذہبی تیوہار کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
 کافر غیر مسلم کے مذہبی تہوار کی ہولی دیوالی کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟
سائل:- محمد ہاشم
________(❤️)_________
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب:-
کافر کے مذہبی تیوہار کی مبارکباد دینا اشد حرام بلکہ منجر الی الکفر ہے۔
 فتاویٰ شارح بخاری جلد 2 صفحہ 566 پر  
مفتی شریف الحق رحمہ اللہ فرماتے ہیں 
کافر کے مذہبی تیوہار کی مبارکباد دینا اشد حرام بلکہ منجر الی الکفر جو مسلمان ایسا کرتے ہے ان پر توبہ تجدید ایمان لازم ہے۔
 فتاوی عالمگیری میں ہے
و یخرجہ الی نیروز المجوس و الموافقتہ معھم فیما یفعلون فی ذلک الیوم الی ان قال 
و یا ھدائہ ذلک الیوم للمشرکین ولو بیضتہ تعظیما لذلک الیوم،،،
اور مجوسیوں کے تہوار نوروز میں شریک ہونے اور اس دن کے مشرکانہ افعال میں، ان کی موافقت کرنے کی وجہ سے اور اس دن کی تعظیم کرتے ہوئے مشرکین کو اس دن تحفہ دینے کی وجہ سے مسلمان کافر ہو جاتا ہے، اگرچہ تحفہ میں ایک انڈا ہی کیوں نہ دے،
ہولی جو کی غیر مسلموں کا شعار ہے اس میں شرکت حرام بد کام بد انجام شریک ہونے والوں پر توبہ فرض ہے اور تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرلیں 
(فتاویٰ تاج الشریعہ جلد 2 صفحہ 74)
ہولی کے موقع پر رنگ کو برا جانتے ہوئے تھوڑا سا لگوانا ناجائز و گناہ ہے 
(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد 2صفحہ 380)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی دانش محمد دانش حنفی 
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال:-  9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area