Type Here to Get Search Results !

زبردستی نکاح کروانا کیسا ہے ؟

 زبردستی نکاح کروانا کیسا ہے ؟

:--------------------
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ اور زید دونوں زنا کاری میں پکڑے گئے ہندہ کے گھر والوں نے دونوں کو مار پیٹ کر نکاح کروا دیا تو کیا نکاح جائز ہے جب کہ بکر کا کہنا ہے کہ نکاح زبردستی نہیں جائز ہے ان دونوں نے ڈر کی وجہ سے ایجاب وقبول کیا ہے شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرما دیں۔
سائل:- حیدر علی مقام مہتنیاں بزرگ پوسٹ چو کھڑا ضلع سدھارتھ نگر یوپی انڈیا.

:----------------------------

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب:-

صورت مستفسرہ میں نکاح صحیح ہوگیا اگرچہ بقول بکر ان دونوں نے ڈر کی وجہ سے ایجاب وقبول کیا کیونکہ نکاح و طلاق میں اکراہ کو دخل نہیں (یعنی زبردستی کروانے کا کوئی اعتبار نہیں)
حدیث پاک میں ہے
"ثلاث جدھن جد وھزلھن جد النکاح والطلاق والعتاق"
جامع الترمذی ابواب الطلاق باب ماجاء فی الھزل والجد فی الطلاق

اور فتاوی رضویہ مترجم ج،11 ص679 پر ہے " عورت کو اذن دیتے وقت بتایا گیا تھا کہ یہ نکاح دوسرے سے ہوتا ہے جس سے وہ راضی نہیں لیکن کسی نے ہاتھ پکڑے کسی نے پاؤں اور اس سے جبرا اذن دلوایا صورت مذکورہ میں نکاح صحیح ہوگیا کہ نکاح و طلاق میں اکراہ کو دخل نہیں جس طرح خوشی سے ہوجاتے ہیں یونہی جبر سے بھی"

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
صدر میرانی دارالافتاء اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا
23 رمضان المبارک 1442ھ مطابق 6 مئی 2021ء
رابطہ نمبر:-7408476710

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area