(سوال نمبر 4018)
اگر پانی والی ٹینکی کے اندر چھپکلی 🦎 گر جاۓ تو کیا حکم ہوگا؟
.............................
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
استاد جی اگر پانی والی ٹینکی کے اندر چھپکلی 🦎 گر جاۓ تو کیا حکم ہوگا؟ جس طرح بہار شریعت میں لکھا ہے ڈول نکالے جائیں کویں سے کیا یہاں بھی یہی معاملہ ہوگا ؟
سائلہ:- اقرا عطاریہ فقہی مسائل برائے خواتین شرعی سوال و جواب لاہور پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده و نصلي على رسوله الكريم
وعليكم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل
اگر چھپکلی ٹنکی میں گر کر زندہ نکل ائے تو 20 ڈول اور اگر گر کر مرجائے اور پھولے پھٹے نا تو 20 سے 30 اور اگر پھول پھٹ جائے تو کل پانی نکالا جائے گا ۔
فقہ کا قاعدہ ہے کہ جس میں بہتا ہوا خون ہو وہ اگر کنواں میں مر کر پھول جائے یا پھٹ جائے تو کل پانی نکالا جائے گا چونکہ چھپکلی میں بھی بہتا ہوا خون ہوتاہے اس لئے ٹنکی کا پوراپانی نکالا جائےگا ایساہی بہار میں ہے.
فتاوی رضویہ میں سوال کیاگیا کہ چھپکلی اگر کویں میں گرکر مر جاۓاور پھول یا پھٹ جاۓ تو کس قدر پانی کویں سے نکالا جاۓگا ؟تو آپ نے ارشاد فرمایا سب کہ اس میں دم سائل ہوتا ہے فقیر نے خود اپنی آنکھ سے مشاہدہ کیا ہے
اور آگے فرماتے ہیں دم الوزغۃ یفسد الثوب والماء چھپکلی کا خون کپڑے اور پانی کو فاسد کردیتا ہے (فتاویٰ رضویہ شریف،ج،سوم،ص ٢٧٥،٢٧٦ المکتبہ المدینہ)
جن جانوروں کا جوٹھا مکروہ ہے (جیسے بلی یا چوہا یا سانپ یا چھپکلی) کنویں میں گرے اور زندہ نکل آئے تو بیس ڈول نکالا جائے(،بہار)
چوہا چھچوندر، چڑیا، یاچھپکلی، گرگٹ یا ان کے برابر یا ان سے چھوٹا کوئی جانور دَموی کوئیں میں گر کر مر گیا تو بیس ۲۰ ڈول سے تیس ۳۰ تک نکالا جائے۔(بہار ج ٢ ص ٣٣٩)
سوئر کے سوا اگر اور کوئی جانور کوئیں میں گرا اور زندہ نکل آیا اور اس کے جسم میں نَجاست لگی ہونا یقینی معلوم نہ ہو، اور پانی میں اس کا مونھ نہ پڑا تو پانی پاک ہے، اس کا استعمال جائز، مگر اِحْتِیاطاً بیس ۲۰ ڈول نکالنا بہترہے اوراگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہونا یقینی معلوم ہو تو کل پانی نکالا جائے اور اگر اس کا مونھ پانی میں پڑا تو اس کے لُعاب اور جھوٹے کا جو حکم ہے وہی حکم اس پانی کا ہے، اگر جھوٹا ناپاک ہے یا مشکوک تو کل پانی نکالا جائے اور اگر مکروہ ہے تو چوہے وغیرہ میں بیس ۲۰ ڈول، مرغی چھوٹی ہوئی میں چالیس ۴۰ اور جس کا جھوٹا پاک ہے اس میں بھی بیس ۲۰ ڈول نکالنا بہتر ہے، مثلاً بکری گری اور زندہ نکل آئی ، بیس ۲۰ ڈول نکال ڈالیں ۔(بہار 2/340)
والله ورسوله اعلم بالصواب
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔11/07/2023