Type Here to Get Search Results !

کیا حضور ﷺ نے اپنی ظاہری زندگی میں پاجامہ پہنا تھا ؟


کیا حضور ﷺ نے اپنی ظاہری زندگی میں پاجامہ پہنا تھا ؟


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
علمائے کرام و مفتیان شرح متین کی بارگاہ میں سوال ہے کیا حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنی ظاہری زندگی میں پاجامہ پہنا تھا یا نہیں اور پجامہ کی شروعات کب اور کہاں سے ہوئی ؟؟جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی ۔۔۔۔
سائل:- محمد علی اکبر اشرفی اتردیناجپور ویسٹ بنگال

نحمده ونشكره ونصلي على رسوله الأمين...

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته...


الجواب بعونه تعالى عز وجل.


آقا عليه السلام عام طور پر تہہ بند (لنگی) استعمال فرمایا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پائجامہ (شلوار) خریدنا تو صحیح روایت سے ثابت ہے؛البتہ پہننا صحیح روایت سے ثابت نہیں،
اور حضرات صحابہ رضى الله عنہم اقا عليه السلام کی اجازت سے پائجامہ استعمال فرماتے تھے(زاد المعاد، ۱: ۱۳۹) اور متعدد احادیث میں پائجامہ پہننے کی ترغیب آئی ہے؛ کیوں کہ پائجامہ میں ستر پوشی زیادہ ہوتی ہے۔اور آپ کا تہہ بند کیسا تھا؟
اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں..
اور آج کل تہہ بند (لنگی) پہننے کا حکم یہ ہے کہ لنگی میں چوں کہ پائجامہ کی بہ نسبت پردہ پوشی کم ہوتی ہے اور عام طور پر لوگ اس میں بے احتیاطی بھی کرتے ہیں؛ اس لیے گھر سے باہر نکل کر عوامی مجمع وغیرہ میں پائجامہ استعمال کرنا چاہیے ۔ اور اگر کوئی احتیاط کے ساتھ لنگی استعمال کرسکتا ہے اور وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کی اتباع میں گھر سے باہر بھی لنگی استعمال کرتا ہے تو اس میں کچھ حرج نہیں؛ بلکہ بہتر ہے ۔
آقا علیہ السلام نے ارشاد فرما یا ۔
لا ينظُرُ الله يوم القيامة اِلیٰ من جَرّازاده بطراً.
(صحيح بخاری)
کہ اللہ پاک قیامت کے دن اس شخص کو رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گا جس نے شلوار تکبر کی وجہ سے نیچے رکھی ہو۔
تو معلوم ہوا کہ اس میں اصل علت تکبر ہے۔ اگر تکبر اور نجاست سے محفوظ ہو تو شلوار کو ٹخنوں سے نیچے رکھنا بھی جائز ہے لیکن پھر اگر آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل مبارک پر عمل کیا جائے تو افضل اور باعث اجر و ثواب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مجیب قادری لہان 18نیپال

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area