بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا کیسا ہے؟
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا کیسا ہے؟ کوئی لگا دے تو کیا حکم شرع ہوگا؟ قرآن وحدیث کہ روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- سید ابوالفرح امجھر شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب ھو الھادی الی الصواب
بھارت ماتا کی جے بولنا کفر ہے،
بھارت ماتا ہندوؤں کی ایک دیوی ہے جو کہ معبود باطل ہے ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ اس ملک کی مٹی ہم کو کھانا رہنا دیتی ہے ، یہ ہماری ماتا دیوی ہے جو کہ معبود ہے ، اس لیۓ بھارت ماتا کی جے ہم لوگ کہا کرتے ہیں،، مسلمان کو بھارت ماتا کی جے کہنا کفر ہے کہنے والا توبہ و تجدید ایمان کرے،،
مفتی شریف الحق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ بھارت ماتا کی جے کہنا کفر ہے،، بھارت ماتا کی جے وندے ماترم مہاتما گاندھی کی جے لگانے والا دین سے خارج ہو گۓ، ان کے سارے اعمال حسنہ اکارت ہو گۓ ان کی بیویاں ان کے نکاحوں سے نکل گئیں ان سب پر فرض ہے بلا تاخیر ان کفری اقوال سے توبہ و تجدید ایمان کریں،،
(فتاوی شارح بخاری جلد 2 صفحہ 589)
واللہ اعلم بالصواب۔
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدوانی نینیتال 9917420179