Type Here to Get Search Results !

شب معراج کونسی نماز کی امامت آقا علیہ السلام نے فرمائی؟ اور اقامت کس نے پڑھی؟

 (سوال نمبر 2043)
شب معراج کونسی نماز کی امامت آقا علیہ السلام نے فرمائی؟ اور اقامت کس نے پڑھی؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب معراج پر گۓ مسجد اقصی میں انبیاء کرام علیہم السلام کی امامت فرمائی تو تکبیر کس نے کہی اور وہ کون سی نماز تھی جس کی امامت سرکار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
سائل:- محمد شمیم رضا کٹیہار بہار انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الامین 
وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ 
الجواب بعونه تعالى عز وجل 

١/ شب معراج بیت المقدس میں آقا علیہ السلام نے جس نماز کی امامت فرمائی اس بابت ملا علی قاری رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں وہ نمازِتحیة المسجد تھی یا معراج کی خصوصی نماز تھی ۔
٢/ اور شب معراج بیت المقدس میں اذان جبرئیل علیہ السلام نے دی ۔
اقامت کے بابت صریح روایت میرے علم میں نہیں پر جو اذان دے وہی اقامت کہے اس توجیہ پر جبرئیل علیہ السلام ہی اقامت کہے ہوں گے ۔
واضح رہے کہ واقعۂ معراج کی تفصیلی روایات صحیح بخاری و صحیح مسلم اور دیگر کتب حدیث میں موجود ہے، امامت کے بارے میں ارشاد ہے 
فحانت الصلوة فاممتهم- 
نماز کا وقت ہوا تو نے انبیاء کی امامت کی-
 (صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب فی ذکر المسیح ابن مریم والمسیح الدجال، حدیث نمبر: 448)
 اس حدیث پاک کی شرح میں ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے
و لعل المراد بها صلوة التحية او يراد بها صلوة المعراج علی الخصوصية- 
شاید اس نماز سے مراد نمازِتحیة المسجد ہے یا معراج کی خصوصی نماز ہے-
 (مرقاۃ المفاتیح، کتاب الفضائل، باب فی المعراج) 
 (سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد ، دکن ،انڈیا)
اور صاحب مرآت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں شرعی اذان تو عبداﷲ ابن زید وغیرہم صحابہ نے خواب میں دیکھی انہوں نے بارگاہ نبوی میں پیش کی تب سب سے پہلے فجر کے وقت دی گئی،
آپ فرماتے ہیں سب سے پہلی اذان ہے جبریل امین نے معراج کی رات بیت المقدس میں دی جب حضور نے سارے نبیوں کونماز پڑھائی،مگر مسلمانوں میں ہجرت کے بعد اھ میں شروع ہوئی۔(درمختار)
( المرأة ج١ ص ٦٠٢ مكتبة المدينة)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
5/3/2022

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area