'علم' 'دولت' اور 'عزت' تینوں دوست تھے،
ایک مرتبہ ان کے بچھڑنے کا وقت آ گیا
علم نے کہا مجھے درسگاہوں میں تلاش کیا جا سکتا ہے،
دولت کہنے لگی مجھے امراء اور بادشاہوں کے محلات میں تلاش کیا جا سکتا ہے،
عزت خاموش رہی، علم اور دولت نے عزت سے اس کی خاموشی کی وجہ پوچھی
تو عزت ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہنے لگی :
"جب میں کسی سے بچھڑ جاتی ہوں تو دوبارہ نہیں ملتی"_
•[سلف کے واقعات ص.263]
{1}
_حکمت کی باتیں
"اہل علم کا امتحان اس کی کثرت علم پر نہیں ہوتا بلکہ دیکھنا چاہیے وہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتا ہے "_
⚡️افلاطون
{2}
_حکمت کی باتیں
"دوستی کی شیرنی کو ایک دفعہ کی رنجش کی یاد ہمیشہ کے لئے زہر آلود کر دیتی "_
💎 سقراط 💎
🌹 اقوال سلف (انسائیکلوپیڈیا):
{3}
_حکمت کی باتیں
"جانور اکثر نہ بولنے کی وجہ سے مصیبتوں کا شکار ہو جاتے ہیں،
مگر
انسان زیادہ بولنے کی وجہ سے مصائب کا شکار ہوتا ہے"_
💎فیثا غورث 💎
{4}
_حکمت کی باتیں_
"حکمت و دانائی مفلس کو بادشاہ بنا دیتی ہے"_
💥 حکیم لقمان علیہ الرحمہ💥
{5}
_حکمت کی باتیں_
"کچھ نہ کچھ عیب سب میں ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ عقلمند اپنے عیب خو محسوس کر لیتا ہے دنیا محسوس نہیں کرتی،
ہے وقوف اپنے عیب خود محسوس نہیں کرتا دنیا محسوس کرتی ہے"-
💥 حافظ شیرازی علیہ الرحمہ💥
{6}
_حکمت کی باتیں_
"مطالعہ غم اور،اداسی کا بہترین علاج ہے"-
💥 حافظ شیرازی علیہ الرحمہ💥
{7}
_حکمت کی باتیں_
"شیر سے پنجہ آزمائی کرنا، تلوار پر مکہ مارنا عقلمندوں کا کام نہیں"-
💥 حافظ شیرازی علیہ الرحمہ💥
{8}
_حکمت کی باتیں_
"تیری زندگی کم ہے اور کام زیادہ، عقلمندی یہ ہے کہ زندگی کو صحیح کاموں میں گزارے"-
💎افلاطون💎
{9}
_حکمت کی باتیں_
"ہم دولت سے ہم نشین حاصل کر سکتے ہیں مگر دوست نہیں"-
"ہم دولت سے نرم بستر خرید سکتے ہیں مگر نیند نہیں"_
"ہم دولت سے کتابیں خرید سکتے ہیں مگر علم نہیں"_
📌حکیم بقراط 📌
{10}
_حکمت کی باتیں_
"اگر تو کسی کے حالات سے 'عبرت' حاصل نہیں کرے گا تو دوسرے لوگ تجھ سے ضرور 'عبرت' حاصل کریں گے"-
💡حکیم بطلیموس⚡️
{11}
_حکمت کی باتیں_
"حکمت عملی قوت بازو سے زیادہ کام کرتی ہے "-
💡حکیم بطلیموس⚡️
{12}
_حکمت کی باتیں_
"ضروریات کو کم کر لینا بڑی مالداری ہے"-
💡حکیم بطلیموس⚡️
{13}
💡حکمت کی باتیں 💡
"ہر ایک نئی چیز اچھی معلوم ہوتی ہے مگر دوستی جتنی پرانی ہو اتنی ہی عمدہ اور مضبوط ہوتی ہے"_
📌حکیم ارسطاطالیس📌
{14}
💡حکمت کی باتیں💡
"بےوقوفوں کی پہلی نشانی یہی ہے کہ خود کو سب سے بڑا عقل مند سمجھتے ہیں"_
♟حکیم جالینوس♟
~•15•~
💡حکمت کی باتیں💡
"تم سے کتا بہتر ہے جو اپنے مالک کو پہچانتا ہے لیکن تم اپنے رب کو نہیں پہچانتے"_
🌹خواجہ ابو بکر بن طاہر الابہری رحمۃ اللہ علیہ🌹
~•16•~
💡حکمت کی باتیں💡
"عاجزی ایک ایسی شے ہے جو نصیب والوں کے حصے میں آتی ہے"_
🌹شیخ ابو طاہر کرد رحمۃ اللہ علیہ🌹
~•17•~
💡حکمت کی باتیں💡
عقلمندوں کا انتخاب
"اگر دنیا سونے کی ہوتی اور آخرت ٹھیکری تو بھی عقلمند لوگ آخرت کو دنیا پر ترجیح دیتے"_
🌹حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ🌹
~•18•~
💡حکمت کی باتیں💡
اللہ والے
"اللہ والے دنیا اور اس کی دولت پر خوش نہیں ہوا کرتے"_
🌹حضرت ابو بکر شبلی رحمۃ اللہ علیہ 🌹
~•19•~
💡حکمت کی باتیں💡
ہر اس بات کا علم
"تمہیں ہر اس بات کا علم ہونا چاہئے جس کے بغیر تم کبھی شرمندگی سے دوچار ہو سکتے ہو"_
⚜سقراط⚜
~•20•~
💡حکمت کی باتیں💡
تحمل
"تحمل قائدین اور نیک لوگوں کی اولین نشانی ہے"_
⚜سقراط⚜
~•21•~
💡حکمت کی باتیں💡
خوف الہی
"دانائی کی بنیاد خوف الہی ہے"_
💥شاہ محمد افضل قادری چشتی
~•22•~
💡حکمت کی باتیں💡
غصہ
"غصہ کبھی کبھی قابل سے قابل انسان کو بھی بیوقوف بنا دیتا ہے"_
💥بقراط💥
~•23•~
💡حکمت کی باتیں💡
دوست اور دشمن
"دوست ہزار بھی کم ہیں اور دشمن ایک بھی زیادہ ہے"_
💎نظام الملک طوسی💎
~•24•~
💡حکمت کی باتیں💡
چار چیزیں
"چار چیزیں شقاوت و بدبختی کی علامت ہیں:-
1.دل کی سختی،
2.آنکھوں کی خشکی (یعنی آنکھیں اگر رونے والی نہ ہوں)
3.لمبی لمبی امیدیں
4.دنیا کی حرص و طمع"_
🌹حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ🌹
~•25•~
💡حکمت کی باتیں💡
علم
علم کو دولت پر فوقیت دو، کیونکہ دولت عارضی ہے، علم دائمی ہے۔
⚜سقراط ⚜
~•26•~
💡حکمت کی باتیں💡
دو عظیم نعمتیں
"بھول(نسیان) اور امید انسان کے لئے دو عظیم نعمتیں ہیں"_
🌹حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ🌹
~•27•~
💡حکمت کی باتیں💡
حکمت کا درخت اور پھل
"حکمت ایک درخت ہے جو دل میں اُگتا ہے اور زبان سے پھل دیتا ہے"_
💎حکیم بطلیموس💎
~•28•~
💡حکمت کی باتیں💡
درد سر
"درد سر کا علاج تاج سے نہیں ہوتا"_
💎حکیم بطلیموس💎
~•29•~
💡حکمت کی باتیں💡
مایوسی
"غریب لوگوں کو چاہیے کہ اپنی غربت پر متفکر ہونے کی بجائے خود کو امیر خیال کریں اور اچھے دنوں کی آس کو دل سے نہ نکالیں،
کیونکہ مایوسی اچھے خیالات کو بھی تباہ کر دیتی ہے"_
💎حکیم بطلیموس💎
~•30•~
💡حکمت کی باتیں💡
محبت کا ایک ذرہ
" اللہ تعالیٰ کی محبت کا ایک ذرہ بھر بہشت کے ہزاروں محلوں سے بدرجہا بہتر ہے "_
🌹حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ🌹