قبرستان میں اگربتی جلانا کیسا ہے؟
:--------------------:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
:--------------------:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
قبرستانوں میں اگربتی یا مومبتی جلانا کیسا ہے؟
دلیل کے ساتھ جواب ارسال کریں مہربانی ہوگی
:---------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قبرستانوں میں اگربتی یا مومبتی جلانا کیسا ہے؟
دلیل کے ساتھ جواب ارسال کریں مہربانی ہوگی
:---------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:
قبر پر اگر بتی جلانا بہرحال ممنوع ہے، اگر قبر کے پاس
قرآن پڑھنے والے موجود ہوں اور انہیں نفع پہنچانے کی غرض سے
قبر سے ہٹ کر اگر بتی جلائی جائے ،تو یہ جائز و مستحسن ہے
اور اگر وہاں قرآن خوانی یا اوراد وظائف کا سلسلہ نہیں محض قبر کے لیے جلائی ہے تویہ بھی منع ہے ۔
فتاویٰ رضویہ میں ہے :
فتاویٰ رضویہ میں ہے :
’’ عود لوبان وغیرہ کوئی چیز نفسِ قبر پر رکھ کر جلانے سے احتراز چاہئے اگر چہ کسی برتن میں ہو۔۔۔اور قریب قبر سلگا کر اگر وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوں نہ کوئی تالی یا ذاکر ہو بلکہ صرف قبر کے لیے جلا کر چلا آئے تو ظاہر منع ہے کہ اسراف و اضاعتِ مال ہے۔۔۔اوراگر بغرض حاضرین وقت فاتحہ خوانی یا تلاوت قرآن مجید وذکر الہٰی سلگائیں تو بہتر و مستحسن ہے۔‘‘(فتاویٰ رضویہ ،جلد:9،صفحہ:482)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اعجاز الدین رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی باندوی یوپی ۔
رابطہ نمبر 7068057147