Type Here to Get Search Results !

سرکارِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے مشہور زمانہ شعر پر شعرائے کرام کے تضمینی اشعار:


 سرکارِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے مشہور زمانہ شعر پر
 شعرائے کرام کے تضمینی اشعار:
تمام تضمین نگار شعراء مبارکباد کے مستحق ہیں۔ رب قدیرﷻ بہ طفیل بشیر و نذیرﷺ سب کے فکر و فن کو مزید نکھارے اور ان کاوشوں کو شرف قبولیت سے شادکام فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ

جس کے اِک خطبے میں محشر تک کی ہر روداد ہو
جس کے آگے علمِ آدم نقشۂ فریاد ہو
لوح جس دریا کی بس اِک موجِ جنبش باد ہو
"ایسا اُمّی کس لیے منّت کشِ استاد ہو
کیا کفایت اس کو اِقراء رَبُّکَ الاَکرَم نہیں ؟"
میرزا امجد رازی 
جس کا اک اک حرف شانِ علم کی روداد ہو 
جس کےخطبے سن کےروح القدس بھی دلشادہو
مخزن وحی الٰہی جس کا ہر ارشاد ہو   
"ایسا امی کس لیے منت کش استاد ہو  
کیا کفایت اس کو اِقراء رَبُّکَ الاَکرَم نہیں ؟"
ڈاکٹر شہزاد مجددی
دیکھ کر جس کی جَبیں کو عِلمِ لَوحی یاد ہو
جس کا بحرِ علم حَدِّ وقت سے آزاد ہو
جس کو عَلّامِ اَزَل سے "عَلَّمَکْ" اِرشاد ہو
"ایسا اُمّی کس لیے منّت کشِ استاد ہو"
کیا کفایت اس کو "اِقْرَأ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ " نہیں ؟
از : محمّد مُعَظَّم سدا مُعَظَّم مدنی
مہبط انوارِ قرآنی کی جو بنیادہو
جس کی داناٸی سےعلم و فضل خلد آباد ہو
لب بہ لب جس کے شکوہ علم کی روداد ہو
"ایسا اُمّی کس لیے منّت کشِ استاد ہو"
کیا کفایت اس کو "اِقْرَأ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ " نہیں ؟

جس کے دم سے شعبۂ علم و ہنر ایجاد ہو
جس کی علمی بیکرانی سے جہاں آباد ہو
جس کے فضل علم پر اللہ کاارشاد ہو
"ایسا اُمّی کس لیے منّت کشِ استاد ہو"
کیا کفایت اس کو "اِقْرَأ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ " نہیں ؟

جس کادور علم و حکمت دُور از افتادہو
منہج تعلیم جس کا نفعِ ہر افراد ہو
جس سے مصباح شریعت کی ضیا ایجادہو
"ایسا اُمّی کس لیے منّت کشِ استاد ہو"
کیا کفایت اس کو "اِقْرَأ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ " نہیں ؟

واصف رضاواصف مصباحی
خوانِ عرفاں کا میسر جِس کو اِستِغذاذ ہو 
ماند اُس کی آنکھ میں دُنیا کا اِستلِذاذ ہو
کوٸی آگاہِ کرامت ہو بھی کیونکر، شاذ ہو !
"ایسا اُمی کس لیے منت کشِ اُستاذ ہو
کیا کفایت اُس کو اِقْرَاْ رَبُّكَ الْاَكْرَم نہیں ؟ "
پیر خالد رومی نظامی
ایسا اُمّی جس کا ما یَنطِقْ لبِ ارشاد ہو
ایسا اُمّی جو کمال و فضل کی بنیاد ہو
ایسا اُمی جس سے باغِ علم و فن آباد ہو
ایسا اُمی کس لیے مِنّت کَشِ استاد ہو
کیا کفایت اُسکو إقرأ ربُّک الأکرم نہیں
فریدی صدیقی مصباحی
ایسا اُمّی جس کی اکملیت پہ قرآں صاد ہو
ایسا اُمّی جس کی خاطر علمِ کل ایجاد ہو 
ایسا اُمّی جس سے حکمت کا جہاں آباد ہو
"ایسا اُمّی کس لیے منت کشِ استاد ہو
کیا کفایت اُس کو اقرأ ربک الاکرم نہیں"
مشاہد رضوی
جس کے فیضِ علم سے ہر فن ہوا ایجاد ہو
عَلَّمَك مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَم جسے ارشاد ہو
جس کا ہر ہر لفظ وحی یوحی سے آباد ہو
ایسا اُمّی کس لئے منت کشِ اُستاد ہو
کیا کفایت اس کو اِقْرَأ رَبُّکَ الْاَکْرَمْ نہیں
علی حسن ضیا
قلزم دانست و بینش جس کا ہر ارشاد ہو
معجم و قاموس جس کے نام سے ایجاد ہو 
جو کہ ہر غیب و شہادہ کی جلی روداد ہو
ایسا امی کس لیے منت کش استاد ہو 
کیا کفایت اس کو اقرأ ربک الاکرم نہیں

مرکز اغواث ہو جو مرجع افراد ہو
جو رجال الغیب کا اک نقطۂ اوتاد ہو
جو علوم شہپر اقطاب کی بنیاد ہو
ایسا امی کس لیے منت کش استاد ہو 
کیا کفایت اس کو اقرأ ربک الاکرم
مشتاق نوری

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area