Type Here to Get Search Results !

یزید نام کے جلیل القدر صحابہ اکرام تابعین تبع تابعین


یزید نام کے جلیل القدر صحابہ اکرام تابعین تبع تابعین
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
یزید نام کے جلیل القدر صحابہ اکرام بھی تھے اور واقعہ کربلا کے بعد بھی یزید نام رکھا جاتا تھا چونکہ برصغیر پاک و ہند میں عرف کی وجہ سے یہ نام نہیں رکھا جاتا تاکہ بچے کے لیے اذیت اور پریشانی کا باعث نہ بنے ۔لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ واقعہ کربلا کے بعد یہ نام نہیں رکھا گیا جو کہ بالکل جھوٹ ہے صحابہ اکرام کے علاوہ تابعین تبع تابعین احادیث کے درجنوں راوی یزید نام کے تھے جسکی وضاحت آگے آۓ گی۔
یہاں تک کہ شہداۓ کربلا میں بھی امام حسین کے ساتھیوں کے نام بھی یزید ملتے ہیں یزید بن ثبیط عبدی بصری شہدائے کربلا میں سے ہیں۔ ان کا تعلق قبیلہ بنی القیس سے ہے اور وہ بصرہ کے رہنے والے تھے۔یزید بن زیاد بن مہاصر مشہور بنام ابو الشعثاء کندی شہدائے کربلا میں سے ہیں۔
جن خطبا اور جاہل پیروں کی زبانیں بگڑ چکی ہیں کہ ہم اپنے کتے کا نام بھی یزید نہ رکھیں ۔۔کیا وہ شہداۓ کربلا اور جن صحابہ کے نام یزید تھے انکے سامنے یہ کہنے کی جرات کر سکتے ہیں ۔۔یہ عقل و شعور کا دور ہے یزید بن معاویہ کی شخصیت سے لاکھ اختلاف دلاٸل کی بنیاد پر کیا جاۓ لیکن جہاں تک نام یزید کا تعلق ہے اگر یہ نام غلط ہوتا تو رسول پاک تبدیل کر دیتے کیونکہ اس میں کوئی معنوی خرابی نہیں ہے ۔عرب میں یہ نام رکھا جاتا ہے لیکن ہمارے برصغیر میں روافض کے اثر رسوخ کی وجہ سے محرم میں نکاح کی سنت جسطرح ختم ہو گئ اسی طرح اس نام کو بھی رکھنا چھوڑ دیا گیا ۔۔۔
علامہ ابن حجر عسقلانی کی کتاب الاصابہ فی تمییز الصحابہ میں 103صحابہ کرام کا تذکرہ جنکا نام یزید رضی اللہ عنھم اجمعین ہے تو کیا وہ صحابہ سب امام حسین کے دشمن ہیں یا پھر امام ابنِ حجر عسقلانی رحمہ اللہ امام حسین کے دشمن تھے جنہوں نے اپنی کتاب میں 103 یزید نام کے صحابہ کا تذکرہ کیا۔
مرزا غلام احمد قادیانی مرتد جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ایسے مرتد کے نام سے پاکستان میں کئی لوگوں کا نام غلام احمد ہے اور کئی لوگوں کا تو بالکل اسی طرح کا نام ہے جن کی قوم بھی مرزا ہے اور نام بھی غلام احمد ہے تو وہ اپنا نام ایسے لکھتے ہیں مرزا غلام احمد بن فلاں فلاں۔
تو نبوت کا دعویٰ کرنے والے ظالم مرتد کے نام پر اپنے بچوں کا نام رکھتے ہوئے تمہیں غیرت کیوں نہیں آتی۔
پاکستام میں وحشی گجر فلم بنانے اور دیکھنے والے ان سب کو حضرت امیرِ حمزہ رضی اللہ عنہ کا دشمن کیوں قرار نہیں دیتے کیونکہ حضرت امیر حمزہ کو قتل کرنے والے کا نام وحشی تھا جنہوں نے بعد میں کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوکر صحابیِ رسول کا شرف حاصل کیا‌۔
لیکن سوال یہ ہے کہ حضور نے اپنے محبوب ترین چچا کے قتل کے بعد بھی وحشی نام کیوں نہیں بدلا اور آج وحشی نام کی فلمیں بطورِ فخر کیوں دیکھی دکھائی جاتی ہیں
حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے قاتل کا نام فیروز تھا۔تو اب جن کا نام فیروز ہوگا کیا انکو حضرت عمر کا دشمن سمجھا جائے گا یا نہیں اگر فیروز نام رکھنے سے کوئی حضرت عمر پاک کا دشمن نہیں بن جاتا تو یزید نام رکھنے سے امام عالی مقام کا دشمن کیسے بن جاتا ہے
امام حسن و حسین کے بابا جان حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو شہید کرنے والے کا نام عبدالرحمٰن تھا تو آج عبدالرحمن نام رکھنے والے حضرت علی کے قاتلین میں شامل ہونگے یا نہیں باپ کے قاتل کے نام سے کوئی نفرت نہیں اور بیٹے کے قاتل کے نام سے شدید نفرت ہے.
تیسری صدی کے مشہور زمانہ صوفی جن کا نام حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ ہے یہ کربلا کے تقریباٙٙ دو سو سال بعد والے زمانے کے بزرگ ہیں جن کی پیدائش بھی ایران کی ہے اس بزرگ کا نام یزید ہونے کے باوجود تم اپنے اسٹیجوں پر انکے تذکرے کیوں کرتے ہو انکی شان میں واقعات کیوں سناتے ہو۔
حجاج بن یوسف کا ظلم مشہور ہے آج بھی کئی لوگ ظالم حکمرانوں کو حجاج بن یوسف کہہ دیتے ہیں تو پھر حجاج اور یوسف نام رکھنا بھی جائز نہیں رہا کیونکہ بہت بڑے ظالم کا نام ہے۔
یزید نام کے صحابہ اکرام ۔۔۔۔
یزید بن ابو سفیان 
فتحِ مکہ میں اپنے اہل خاندان کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے،غزوات میں سب سے اول حنین میں شرکت کی،آنحضرتﷺ نے حنین کے مالِ غنیمت سے چالیس اوقیہ (سونا یا چاندی) اورسو اونٹ مرحمت فرمائے اوربنی فراس کا امیر بنایا۔
یزید بن حارث غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور شہادت حاصل کی
یزید بن اخنس غزوہ بدر میں شریک صحابی تھے۔ ان کی کنیت ابو معن تھی۔
یزید بن ثابت 
زید بن ثابت کے بڑے بھائی تھےغزوہ احد میں شامل تھے ان کی شہات جنگ یمامہ کے موقع پر ہوئی جنگ میں ایک تیر لگا واپسی راستے میں وفات ہوئی۔۔۔
یزید بن عامر بن حدیدہ اصحاب بدر اور انصار صحابہ میں سے ہیں انھیں ابو المنذر انصاری بھی کہا جاتا ہے
یزید نام کے تابعین تبع تابعین۔۔
: یزید بن ابراہیم التستری:
کبار تبع تابعین میں سے ہیں۔ ان کی وفات ۱۶۷ھ میں ہوئی ان سے بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کی ہے
یزید بن خالد بن یزید بن عبد اﷲ بن موہب الہمدانی:
دسویں طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو تبع تابعین کے بعد کا درجہ ہے۔ وفات ۲۳۲ھ یا اس کے بعد ہوئی۔ روایتیں ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ میں ہیں۔ ابن حجر نے ثقہ ، عابد اور ذہبی نے ثقہ کہا ہے۔
 یزید بن زریع العیشی:
پیدائش ۱۰۱ھ میں ہوئی۔ اوساط تبع تابعین میں سے ہیں ۱۸۲ھ میں بصرہ میں وفات پائی ان کی روایتیں بخاری، مسلم، ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں ہیں۔ ابن حجر نے ثقہ ، ثبت اور ذہبی نے حافظہ قرار دیا 
 یزید بن السمط الصنعانی الفقیہ:
نویں طبقہ سے جو صغار تبع تابعین کا ہے، تعلق رکھتے ہیں۔ ۱۶۰ھ کے بعد وفات پائی۔ ان کی روایتیں ابن ماجہ، نسائی اور مراسیل ابو داؤد میں ہیں۔ حافظ نے کہا ہے کہ یہ ثقہ ہیں اور حاکم نے ان کو ضعیف کہہ کر غلطی کی ہے۔ ذہبی نے ثقہ کہا ہے
 یزید بن عبد اﷲ بن یزید:
نویں طبقہ کے ہیں جو صغار تبع تابعین کا طبقہ ہے۔ ان کی روایتیں ابن ماجہ میں ہیں۔ حافظ ابن حجر نے مقبول اور ذہبی نے ابن حبان کے حوالے سے ثقہ کہا ہے

- یزید بن مہران الاسدی
تبع تابعین کے بعد سے ان کا تعلق ہے۔ ۲۲۹ھ میں وفات پائی ان کی روایت نسائی میں ہے۔۔۔
اب یزید نام کی لسٹ جس میں تابعین تبع تابعین اولیاء اللہ اور علمائے دین ہیں اور سب یزید کے بعد کے ہیں اور احادیث کو روایت کرنے والے ہیں پھر ان سے حدیث کی روایت لینے والے بھی یزیدی ہونگے یا نہیں۔
1.يزيد بن أبى حبيب 
2.يزيد بن أبى حكيم الكنانى
3.يزيد بن أبى زياد القرشى الهاشمى.
4.يزيد بن أبى سعيد المدنى
5.يزيد بن أبى سعيد النحوى
6.يزيد بن أبى سليمان الكوفى
7.يزيد بن أبى سمية
8.يزيد بن أبى عبيد
9.يزيد بن أبى كبشة
10.يزيد بن أبى مريم بن أبى عطاء
11.يزيد بن أبى منصور الأزدى
12.يزيد بن أبى يزيد
13.يزيد بن إبراهيم التسترى
14.يزيد بن الأصم العامرى البكائى
15.يزيد بن أوس الكوفى
16.يزيد بن أيهم الشامى
17.يزيد بن بابنوس
18.يزيد بن البراء بن عازب كوفی
19.يزيد بن جارية الأنصارى المدنى
20.يزيد بن حازم بن زيد
21.يزيد بن حميد الضبعى۔
22.يزيد بن الحوتكية التميمى الكوفى
23.يزيد بن حيان التيمى
24.يزيد بن حيان النبطى
25.يزيد بن خالد بن يزيد
26.يزيد بن خمير بن يزيد
27.يزيد بن خمير اليزنى الشامى
28.يزيد بن رباح القرشى السهمى
29.يزيد بن رومان الأسدى
30.يزيد بن زريع العيشى
31.يزيد بن زياد بن أبى الجعد
32.يزيد بن زياد
33.يزيد بن أبى زياد القرشى الهاشمى
34.يزيد بن أبى سعيد المدنى
35.يزيد بن أبى سعيد النحوى
36.يزيد بن أبى سليمان الكوفى
37.يزيد بن السمط الصنعانى
38.يزيد بن سنان بن يزيد
39.يزيد بن سنان بن يزيد التميمى الجزرى
40.يزيد بن شريح الحضرمى
41.يزيد بن شريك بن طارق التيمى
42.يزيد بن صالح
43.يزيد بن صبح الأصبحى المصرى
44.يزيد بن صهيب الفقير
45.يزيد بن طهمان الرقاشى
46.يزيد بن عبد الله بن أسامة
47.يزيد بن عبد الله بن خصيفة
48.يزيد بن عبد الله بن رزيق القرشى
49.يزيد بن عبد الله بن الشخير العامرى
50.يزيد بن عبد الله بن قسيط
51.يزيد بن عبد الله بن يزيد
52.يزيد بن عبد الله الشيبانى
53.يزيد بن عبد الله المكى
54.يزيد بن عبد ربه الزبيدى
55.يزيد بن عبد الرحمن بن الأسود
56.يزيد بن عبد الرحمن بن على
57.يزيد بن عبد الرحمن بن أبى مالك
58.يزيد بن عبد العزيز بن سياه
59.يزيد بن عبد العزيز الرعينى
60.يزيد بن عبد الملك بن المغيرة بن نوفل
61.يزيد بن عبد ، المزنى ، الحجازى
62.يزيد بن عبيد أبو وجزة السعدى المدنى
63.يزيد بن أبى عبيد أبو خالد الأسلمى
64.يزيد بن عبيدة بن أبى المهاجر السكونى الشامى الدمشقى
65.يزيد بن عطاء بن يزيد اليشكرى
66.يزيد بن عطاء السكسكى
67.يزيد بن عمرو المعافرى ، المصرى
68.يزيد بن عميرة الزبيدى
69.يزيد بن عوف الشامى
70.يزيد بن عياض بن جعدبة
71.يزيد بن فراس الحجازى
72.يزيد بن قبيس بن سليمان السيلحى
73.يزيد بن قطيب السكونى الحمصى
74.يزيد بن كعب العوذى البصرى
75.يزيد بن كيسان اليشكرى
76.يزيد بن كيسان ، أبو حفص الخلقانى
77.يزيد بن محمد بن خثيم المحاربى
78.يزيد بن محمد بن عبد الصمد
79.يزيد بن محمد بن فضيل
80.يزيد بن محمد بن قيس بن مخرمة
81.يزيد بن مرثد ، أبو عثمان الهمدانى
82.يزيد بن مردانبة القرشى الكوفى التاجر
83.يزيد بن أبى مريم بن أبى عطاء
84.يزيد بن معاوية النخعى
85.يزيد بن معاوية الكوفى أبوشيبة
86.يزيد بن مغلس بن عبد الله
87.يزيد بن المقدام بن شريح
88.يزيد بن مقسم الثقفى
89.يزيد بن أبى منصور الأزدى
90.يزيد بن مهران الأسدى
91.يزيد بن نعامة الضبى أبو مودود البصرى
92.يزيد بن نعيم بن هزال الأسلمى الحجازى
93.يزيد بن نمران بن يزيد بن عبد الله
94.يزيد بن هارون بن زاذى
95.يزيد بن هرمز المدنى
96.يزيد بن يزيد بن جابر
97.يزيد بن يزيد بن جابر الرقى
98.يزيد بن أبى يزيد الضبعى
99.يزيد بن يوسف الرحبى
100.يزيد الفارسى البصرى
101. يزيد أبومرة الحجازى المدنى
102.يزيد مولى المنبعث ، المدنى
103.يزيد ذو مصر المقرائى الشامى
.....
مفتی احمد یار خان نعیمی نے اپنی تصنیف مراة المناجیع میں امام حسن کے ایک بیٹے اور امام حسین کے ایک بیٹے کا نام بھی یزید لکھا ہے ۔۔اب خطیب کہاں جرات کر سکتے ہیں کہ اس طرح کے حقاٸق عوام کو بتا کر گالیاں سنیں ۔۔دین پر چلنا اتنا آسان ہوتا تو میرے نبی صلى الله عليه واله وسلم کو مکہ نہ چھوڑنا پڑتا ۔۔اللہ مشکل کشا ہم سب کو توحید و سنت کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماۓ امین ۔۔
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
از قلم:- عثمان علی 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area