Type Here to Get Search Results !

محرم الحرام سے متعلق 13 سوال اعلی حضرت کا جواب قسط سوم


محرم الحرام سے متعلق 13 سوال اعلی حضرت کا جواب قسط سوم
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین جزاہم ﷲ تعالٰی خیرالجزاعن المسلمین ان مسائل میں کہ (۱) حضرت قاسم بن حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کانکاح جناب کبرٰی بنت حسین رضی اللہ عنہما سے بروزعاشورہ بمقام کربلاہواتھا یانہیں اور روایات صحیح سے ثابت ہے یانہیں، نزدیک اہلسنت وجماعت کے؟
(۲) تعزیہ داری کس وقت سے جاری ہے؟
(۳) تعزیہ داری مروجہ، شب شہادت کور وشنی وغیرہ کرنا، بروزعاشورہ تعزیہ کودفن کرنا،بروز۱۲محرم سوم کی فاتحہ دینا یوم عاشورہ کے حساب سے چالیسواں کرنااہلسنت وجماعت کے نزدیک جائزہے یانہیں؟
(۴) ایسی مجلسوں میں شریک ہونا جس میں مرثیہ وغیرہ ہوتے ہیں؟
(۵) جولوگ ڈھول تاشے بجاتے ہوں ان کوسبیل کاشربت پلانا یامیلہ میں سبیل لگاناجائزہے یانہیں؟ اور ایسی سبیل موجب ثواب ہوگی یاموجب عذاب؟
(۶) بعد شہادت جناب امام حسین رضی اللہ عنہ کی زوجہ جناب شہربانو کہاں گئیں؟
(۷)حضرت مسلم کے صاحبزادے کوفہ میں شہید ہوئے یانہیں؟ تاریخ طبری میں ہے کہ کوفہ میں صاحبزادے ہمراہ نہ تھے۔
(۸) قوالی کا سننا کن اشخاص کوجائزہے؟
(۹) تعزیہ بناناجائزہے یانہیں؟
(۱۰)اگرتعزیہ بنائے تو کس قدرگناہ ہے؟
(۱۱) انگوٹھے چومنا وقت تلاوت آیہ کریمہ ماکان محمد ابا احد من رجالکم۱؎ (محمدصلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں۔ت) اور اذان میں لفظ اشھد انّ محمداً رسول ﷲپرجائز ہے یانہیں؟
(۱؎ القرآن الکریم ۳۳/ ۴۰)
(۱۲) بعد شہادت کس قدر سرمبارک دمشق کو روانہ ہوئے تھے اور کس قدر واپس آئے؟
(۱۳) مہندی وغیرہ کاکس وقت سے رواج ہے؟
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
اب تاجدار اہلسنت پیشوائے اہلسنت سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ کا جواب ملاحظہ فرمائیں
الجواب:
(۱)اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
(۲) بہت جدید، ہندوستانیوں کی ایجادہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
 (۳) فاتحہ ہروقت جائزہے اور تعزیہ وغیرہ بدعات ناجائز۔
 واﷲ تعالٰی اعلم
 (۴) حرام ہے۔
واﷲ تعالٰی اعلم
(۵)پانی یاشربت ہرمسلمان کو پلاسکتے ہیں اورمیلہ میں سبیل نہ لگائی جائے، نہ اس وجہ سے کہ سبیل کی مخالفت ہے بلکہ میلہ میں شرکت کی۔
واﷲ تعالٰی اعلم
 (۶) مدینہ طیبہ۔ واﷲ تعالٰی اعلم
امام مسلم کے صاحبزادے کے بارے میں سوال کا جواب
(۷) یہ نہ مجھے اس وقت یاد، نہ تاریخ دیکھنے کی فرصت، نہ اس سوال کی حاجت۔
(۸) قوالی مع مزامیرسننا کسی شخص کو جائزنہیں۔
وﷲ تعالٰی اعلم۔
(۹) ناجائز۔وﷲ تعالٰی اعلم
(۱۰) بدعت کاجوگناہ ہے وہ ہے، گناہ کی ناپ تول دنیامیں نہیں۔ وﷲ تعالٰی اعلم
-قرآن مجید میں لفظ محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر انگوٹھا چومنا کیسا؟-
اعلی حضرت فرماتے ہیں
(۱۱) اذان سنتے وقت جائز بلکہ مستحب ہے اور آیہ کریمہ سنتے وقت جس طرح رائج ہے ناجائزہے۔ وﷲ تعالٰی اعلم
 (۱۲) حدیث میں فرمایا آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ بیکار باتیں چھوڑے۔
(۱۳) مہندی ناجائزہے اور اس کاآغاز کسی جاہل سفیہ نے کیاہوگا۔ وﷲ تعالٰی اعلم
 فتاوی رضویہ شریف
ابھی جاری ہے 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ:- حسن نوری گونڈوی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area