قربانی کا بکرا بیچ کر دوسرا خریدنا کیسا ہے؟
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ قربانی کا بکرا بیچ کر بڑا جانور خریدا لیکن بڑے جانور کی قیمت بکرے سے کم ہے۔ تو اس طرح کرنا کیسا؟ اور جو پیسے بچے اس کا کیا حکم ہے، کیا سے صدقہ کرنا ہوگا؟
سائل: شبیر حسین، بیکانیر، راجستھان؛
سائل: شبیر حسین، بیکانیر، راجستھان؛
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
اگر قربانی کرنے والا فقیر ہےاور اس نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہے تو اسے جانور بدلنا جائز نہیں کیوں کہ خریدنے سے جانور متعین ہو نے کے اسی جانور قربانی واجب ہے اور غنی نے قربانی کے لیے جانور خریدا اور اس معین کی نذر نہیں کی ہو اسے اختیار ہے کہ اس کے بدلے دوسرا جانور قربانی کرے۔اس کے باوجود غنی کو بھی جانور بدلنا مکروہ ہے
لھذا صورت مسئولہ میں بڑے جانور خریدنے کے بعد جو رقم بچی ہے اسے صدقہ کر دیں ۔
(رد المحتار میں ہے:)
بالشراء للتضحیۃ لا یمتنع البیع ۔و یکرہ ان یبدل بھا غیرھا
(اور ہندیہ میں ہے:)
و ذبح الثانیۃ فانہ یتصدق بفضل) القیمتین(5/394)
واللہ اعلم بالصواب

کتبـــہ؛
حضرت علامہ مفتی محمد ھاشم رضا مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم جامعہ رضویہ شاہ علیم دیوان شیموگہ کرناٹکا؛