قربانی کے جانور میں عقیقہ کی شرکت ہو تو عقیقہ وقربانی کی دعا کس طرح پڑھیں
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں جیسا کہ قربانی کا بڑھا جانور (گائے) میں عقیقہ کا حصہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔ تو اس میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ عقیقہ کی دعا کب اور کیسے پڑھی جائیگی ۔ کیوں کے حصہ تو کسی سُنّی جماعت سے لیا جا رہا ہے ۔ اور وہ خود ذبح کرتے ہیں ۔ اور اس وقت ہم موجود نہیں ہوتے ہیں ۔ کیا عقیقہ کی نیّت کرنے سے اور حصہ لیے لینے سے عقیقہ ادا ہو جائیگا ؟ مکمل جواب عنایت فرمائیں

سائل : محمّد آصف قاسم نثار رضا قادرى پاکستان کراچی
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں اگر ایک جانور میں عقیقہ اور قربانی کی شرکت ہے تو وقت ذبح دونوں دعائیں پڑھی جائیگی
اور جس کے نام قربانی یا عقیقہ کیا جارہا ہے اگر وہاں موجود رہے تو بہتر ہے لیکن ضروری نہیں
جیسا کہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فتاوی فیض الرسول میں تحریر فرماتے ہیں کہ
اگر ایک ہی جانور میں کچھ حصہ قربانی کا اور کچھ حصہ عقیقہ کا ہو تو وقت ذبح دونوں دعائیں پڑھیں ۔
اور آگے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں بڑے جانور میں قربانی کیطرح عقیقہ بھی سات نام سے کرنا جائز ہے ۔جن بچوں کے نام عقیقہ کرنا ہے ان کا حصہ ایک ہو یا دو یا اس سے زیادہ دعائے عقیقہ میں ان سب کا نام لیں ہر ایک حصے کا بالتفصیل ذکر ضروری نہیں بلکہ عقیقہ کی دعا کا پڑھنا بھی ضروری نہیں اسلئے کہ خدائے تعالٰی خوب جانتا ہے کہ عقیقہ کس کا ہے اور کس کی طرف سے کتنا حصہ ہے ۔
فتاوی فیض الرسول ج 2ص 464
عقیقہ میں جانور ذبح کرتے وقت ایک دعا پڑھی جاتی ہے اسے پڑھ سکتے ہیں اور یاد نہ ہو تو بغیر دعا پڑھے بھی ذبح کرنے سے عقیقہ ہوجائیگا
بہار شریعت حصہ پانزدہم (15 )
صفہ 357
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب

کتبہ:-محمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند