Type Here to Get Search Results !

پہلے یا دوسرے دن قربانی کا ثواب زیادہ ہے تیسرے دن کے بنسبت۔؟

پہلے یا دوسرے دن قربانی کا ثواب زیادہ ہے تیسرے دن کے بنسبت۔؟
ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا قربانی کرنا پہلے اور دوسرے دن زیادہ افضل ہے اور تیسرے دن قربانی کرنے میں ثواب میں کچھ کمی آجاتی ہے ؟تفصیلا جواب عنایت کریں کرم ہوگا۔
 سائل✏️ احمد حسین رضوی بھٹملا بستی
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب
دسویں ذی الحجہ کو قربانی کرنا افضل ہے پھر گیارہویں پھر بارہویں
حضرت صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رضوی صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ
پہلا دن یعنی دسویں تاریخ سب میں افضل ہے پھر گیارہویں اور پچھلا دن یعنی بارہویں سب میں کم درجہ ہے
(بہار شریعت جلد سوم حصہ 15 صفحہ 136 مطبوعہ فاروقیہ بک ڈپو دہلی) 
رہا ثواب میں کمی زیادتی کا سوال تو ثواب پورا ملے گا
حدیث پاک ملاحظہ کریں
عن زید بن ارقم قال قال اصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم یا رسول اللّٰہ ماھذاالاضاحی قال سنۃ ابیکم ابراھیم علیہ السلام قالوا فما لنا فیھایارسول اللّٰہ قال بکل شعرۃ حسنۃ قالوا فالصوف یا رسول اللّٰہ قال بکل شعرۃ من الصوف حسنۃ
(احمد ابن ماجہ ج2ص 226ابواب الاضاحی ) 
ترجمہ حضرت زید بن ارقم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم یہ قربانیاں کیا ہیں ؟
آپ نے فرمایا یہ تمہارے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللّٰہ کیا اس سے ہم کو ثواب ملے گا ؟ 
آپ نے فرمایا ہر بال کے بدلے ایک نیکی ہے عرض کیا اور 
اون کا کیا حکم ہے یارسول اللّٰہ
تو آپ نے فرمایا کہ اون کے ہر بال میں بھی ایک نیکی ملے گی
(انوار الحدیث صفحہ 267مطبوعہ مکتبہ فقیہ ملت دہلی ) 
اس سے بخوبی واضح ہوگیا کہ
ایام قربانی میں جانورکوقربان کرنے کے حوالے سے پہلا دن یعنی دسویں تاریخ سب میں افضل ہے نہ کہ ثواب میں کمی بیشی کا معاملہ ہے
🔹واللـہ تعالـیٰ و رسولہﷺاعلم بالصواب۔
ـــــــــــــــــــــــــــ۞۞۞ـــــــــــــــــــــــــــ
✒کتبــــــــــــــــــــــ
حضرت علامہ مولانا مفتی ابوالاحسان محمد مشتاق احمد
 قادری رضوی ارشدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area