Type Here to Get Search Results !

مومن پر فضل الٰہی


مومن پر فضل الٰہی
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
خانقاہ عالیہ ثنائیہ مرپا شریف پوسٹ پیپرادادن ضلع سیتامڑھی بہار کے بانی و گدی نشین حضور مصباح ملت شیخ طریقت حضور مفتی اعظم بہار کی جانب سے بیانات
ناشر:- سلسلہ ثنائیہ۔
ترسیل:- محمد محب اللہ بابو خان صاحب ڈائریکٹر مفتی اعظم بہار ایجوکیشنل ٹرسٹ آذاد چوک سیتا مڑھی بہار
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
بحمدہ سبحانہ وتعالی ہم سب توفیق الٰہی سے مومن و مسلمان بندے ہیں ۔خدائے تعالیٰ کا ہم اہل ایمان پر ہمیشہ روزبروز دن ورات صبح وشام برکتوں رحمتوں عزتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے اس کے باوجود ہم گناہوں میں مبتلا رہتے ہیں ذرا دیکھیے کہ خدا تعالیٰ ہم مومن بندوں کو کس قدر انعام و اکرام سے مالا مال فرماتا ہے ۔    محققین نے ایمان والوں کے لئے تقریبا ایک سو ان خصائل کو جمع کیا ہے جن کا ایات قرآنیہ میں مختلف جگہوں میں ذکر آیا ہے جن میں چند خصائل آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا بحمدہ سبحانہ وتعالی شرف حاصل کررہا ہوں۔
ایمانداروں ہر انعام خداوندی کس قدر ہے ۔
  اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں حمد و ثناء بیان کرنا ہمارے لئے باعث رحمت باعث عزت اور باعث مغفرت ہے کہ ہمیں ایمان جیسی انمول نعمت سے نوازا الحمدللہ رب العالمین حمدا کثیرا دائما ابدا ی منعم یا حنان یامنان یا اللہ  
(1) منجملہ ایک یہ ہے کہ مومن کے لئے اجر عظیم ہے چنانچہ اس کے متعلق فرمایا وسوف یوتی اللہ المؤمنین اجرا عظیما یعنی اللہ تعالیٰ نے ایمانداروں کو اجر عظیم عنائت فرمائے گا 
(2) اور منجملہ ان کے ایمانداروں سے ہر قسم کے آفات دینی و دنیوی کا دفع کرنا ہے چناچہ اس کے متعلق فرمایا
ان اللہ یدافع عن الذین آمنوا۔
یعنی اللہ تعالیٰ ایمانداروں سے آنے والی آفات کی روک تھام کرتا ہے ۔
(3) اور منجملہ مومن کے لئے ملائکہ حاملین عرش کا خدا تعالیٰ سے طلب مغفرت کرنا ہے ۔چنانچہ اسی کے متعلق فرمایا
الذین یحملون العرش ومن حولہ یسبحون بحمد ربھم ویومنون بہ ویستغفرون للذین آمنوا۔
یعنی وہ ملائکہ جو عرش رب العالمین کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرداگرد حلقہ باندھے ہوئے ہیں اللہ سبحانہ وتعالی کی تسبیح حمد کے ساتھ پکارتے ہیں اور اس پر ایمان لاتے ہیں اور ایمانداروں کے لئے گناہوں کی مغفرت چاہتے ہیں 
  (4) اور منجملہ یہ کہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان سے دوستی رکھتا ہے اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ دوست رکھتا ہے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا چنانچہ فرمایا 
اللہ ولی الذین آمنوا
یعنی اللہ تعالیٰ دوست ہے ان لوگوں کا جو ایماندار ہیں
(5) اور ان منجملہ میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ملائکہ کو حکم دیتا ہے کہ اہل ایمان کو ثابت قدم رکھیں چناچہ فرمایا ۔
اذ ہوحی ربک الی الملائکہ انی معکم فثبتوا الذین آمنوا یعنی جب کہ تیرے رب نے ملائکہ کو وحی کی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں سو تم اہل ایمان کو ثابت قدم رکھو
(6) اور منجملہ یہ ہے کہ مومن کے لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں درجات اور مغفرت اور رزق کریم ہے چناچہ فرمایا
ان لھم الدرجات عند ربھم والنغفرۃ والرزق کریم یعنی ان کے لئے خدا تعالیٰ کے ہاں درجات اور مغفرت اور رزق کریم ہے 
(7) اور منجملہ یہ ہے کہ مومن کے لئے عزت ہے وہ ذلیل نہیں ہے 
چناچہ فرمایا
لللہ العزۃ و لرسولہ و للمومنین یعنی عزت صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور اہل ایمان کے لئے ہے
(8).اور منجملہ مومن کو خدا وند قدوس کی معیت حاصل ہوتی ہے یعنی اللہ عزوجل اہل ایمان کے ساتھ رہتا ہے چناچہ فرمایا خدا تعالیٰ نے کہ اللہ تعالیٰ بے شک اہل ایمان کے ساتھ ہے 
(9) اور منجملہ مومن کے دنیا و آخرت میں بلندئ رتبہ ہے چنانچہ فرمایا یرفع اللہ الذین آمنوا۔
یعنی اللہ تعالیٰ ایمانداروں کی شان کو بلند کرتا ہے
(10) اور منجملہ اہل ایمان کو خدا تعالیٰ اپنی رحمت و نور عنائت کرتا ہے  
(11) اور منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے اور ملائکہ اور انبیاء علیھم السلام اور جمع صالحین کے نزدیک محبوب بنادیتا ہے چنانچہ فرمایا سیجعل لھم الرحمن ودا 
(12) اور منجملہ ان کہ ایک یہ کہ خدا تعالیٰ مومن بندوں کو قیامت کے دن ہر قسم کے خوف سے امن حاصل ہوگا چنانچہ فرمایا:
 فمن امن وعمل صالحا ولاخوف علیھم ولاھم یحزنون
یعنی جو لوگ ایمان لائے اور اعمال صالحہ کرتے رہے امہیں قیامت کے دن کسی قسم کا خوف نہیں ہوگا اور نہ وہ کسی طرح غمگین ہوں گے
(13) اور منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ یہ لوگ منعم علیھم ہیں یعنی وہ لوگ جن کی پیروی کی توفیق ہم کم از کم آٹھ پہر میں سترہ (17) دفعہ بالفاظ الذین انعنت علیھم طلب کیا کرتے ہیں 
(14) اور منجملہ ان کہ ایک یہ ہے کہ قرآن شریف ان لوگوں کے لئے شفاء اور ہدایت ہے چنانچہ فرمایا:
 قل ھو للذین آمنوا ھدی وشفاء
یعنی اے پیغمبر انہیں کہ دو کہ وہ قرآن ایمانداروں کے لئے ہدایت اور شفا ہے
مذکورہ بالا نظائر کے ایراد سے مقصود یہ کہ صرف ایمان ہی ہر ایک خیر وسعادت کا ذریعہ ہے 
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
مورخہ 18 ذوالحجہ 1444
مطابق 7 جولائی 2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area