Type Here to Get Search Results !

کیا واٹس ایپ پر طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی؟

 کیا واٹس ایپ پر طلاق دینے سے طلاق ہوجائے گی؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ بیوی نے اپنے شوہر کو واٹسپ میں لکھا کہ مجھے طلاق دیدو تو شوہر نے طلاق طلاق طلاق لکھا تو کیا طلاق واقع ہوگی اور ہوئی تو کونسا قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- فرید اظہر سکھے ٹانڈ ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب :
صورت مسئولہ میں اگر بیوی نے اپنے شوہر کو واٹسپ میں لکھ کر بھیجا کہ مجھے طلاق دیدو تو شوہر اس کے جواب میں طلاق ، طلاق ، طلاق تین مرتبہ لکھ کر بھیجا تو ایسی صورت میں تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی کیونکہ میسیج کی حیثیت " خط و کتابت " کی ہے یعنی میسیج کی تحریر خط و کتابت کے حکم میں ہے شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف کے فقہی سیمینار 4 جولائی 2010 میں اس پر فیصلہ ہوچکا ہے اور خط و کتابت سے یعنی بذریعہ تحریر طلاق ہوجاتی ہے لہذا میسیج کے ذریعہ طلاق دینے اور شوہر کا اقرار طلاق کر لینے کے بعد طلاق واقع ہوجائے گی ہاں بذریعہ میسیج طلاق دینے میں شوہر کا اقرار ضروری ہے جیسا کہ امام اہل سنت سیدی اعلیحضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ " اگر سلیمان ( تحریری طلاق دینے والا ) کو اس تحریر کا اقرار ہے یا گواہان عادل ثابت ہے تو بیشک صغری پر تین طلاق پڑ گئیں " اھ
(فتاویٰ رضویہ ج 5 ص 653 رضا اکیڈمی ممبئی)
اور فتاوی شامی میں ہے کہ
" يا فلانة اذا اتاك كتابى هذا فانت طالق طلقت بوصول الكتاب " اھ
(فتاویٰ شامی ج 4 ص 456)
لہذا مذکورہ باتوں سے واضح ہوا کہ جب خط و کتابت اور تحریر سے طلاق ہوجاتی ہے اور میسیج تحریر و خط کے حکم میں ہے تو میسیج کے ذریعہ دی گئی طلاق بھی واقع ہوجائے گی یعنی اگر شوہر میسیج کے ذریعہ طلاق کا مضمون لکھ کو بھیجنے اور طلاق کا اقرار کرے تو میسیج کے ذریعہ طلاق ہو جائے گی۔
تفصیل کے لئے " موبائل فون کے ضروری مسائل " کا مطالعہ کریں۔
واللہ اعلم بالصواب
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ:-
حضرت علامہ و مولانا کریم اللّٰه رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانیخادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area