Type Here to Get Search Results !

سلام کا جواب دینا کس پر واجب نہیں ہے؟


سلام کا جواب دینا کس پر واجب نہیں ہے؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان متین اس مسئلہ میں کہ کوئی مدرس درس میں بچے کو قرآن شریف پڑھا رہے ہیں ان کو کسی نے سلام کیا اور وہ جواب نہیں دیئے تو کیا وہ گنہگار ہوں گے ؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
 اکیس (21) اشخاص جن کو سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے وہ یہ ہیں۔ جبکہ حکم شرع یہ ہے کہ سلام کرنا سنت اور جواب دینا واجب لیکن یہ اکیس وہ مقامات ہیں جہاں سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں جیسے 
ہر وہ محل جس میں سلام مشروع نہ ہو ایسے محل میں سلام کا جواب واجب نہیں یعنی اگر کوئی آدمی ایسے آدمی کو سلام کہے تو جواب کا مستحق نہ ہوگا جیسے نمازی کیونکہ وہ حالت نماز میں جواب دینے سے عاجز ہے ۔قاری ۔اور قاضی یا فقہ میں بحث یا قضاء حاجت کے لئے جو بیٹھا ہو اسے سلام کہنا مکروہ ہے اگر کوئی سلام کہے تو ان پر سلام کا جواب دینا واجب نہیں کیونکہ یہ سلام کرنے کا محل نہیں ہے اور تیسری علت یہ ہے کہ وہ شخص کسی کام میں مشغول ہے اسے ترک کرکے اس کو سلام کا جواب دینا ہوگا جیسے قرآن شریف یا فقہ پڑھاتے وقت کوئی سلام کرے گا تو قرآن سننا یا پڑھانا چھوڑ کر جواب دینا ہوگا اسی لئے ان اشخاص کو سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے  
امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے ان مواضع کو نقل کیا ہے جن میں سلام کا جواب دینا واجب نہیں ۔
ردالسلام واجب الا علی 
من فی الصلاۃ او یاکل شغلا
او شرب او قراءۃ او ادعیۃ
او ذکر او فی خطبۃ او تلبییۃ
او فی قضاء حاجۃ الانسان 
او فی اقامۃ او الاذان 
او سلم الطفل اوالسکران 
او شابۃ یخشی بھا افتتان
او فاسق او ناعس او نائم
او حالۃ الجماع او تحاکم 
او کان فی الحمام او مجنونا 
فواحد من بعدھا عشرونا
(ردالمحتار علی الدرمختار شرح تنویر الابصار جلد دوم کتاب الصلاۃ باب مایفسد الصلوۃ وما یکرہ فیھا ص 376)
یعنی سلام کا جواب دینا واجب ہے مگر اس پر واجب نہیں جو نماز یا کھانے میں مشغول ہو 
یا پینے ۔قراءت ۔دعا۔ذکر۔خطبہ۔یا تلبیہ میں مشغول ہو
یا انسان کی قضائے حاجت ۔اقامت یا اذان میں مشغول ہو
یا جب بچہ نشہ میں مدہوش ہو یا نوجوان عورت سلام کرے جن کے جواب دینے میں فتنہ کا اندیشہ ہو
یا فاسق ۔اونگھنے والا ۔سویا ہوا سلام کہے یا جماع یا فیصلہ کی حالت میں یا وہ آدمی حمام میں ہو مجنون ہو تو اسے سلام کہا جائے یہ کل اکیس ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
26 جون 2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area