Type Here to Get Search Results !

قربانی کے چند مسائل قسط دوم

 
قسط دوم
قربانی کے چند مسائل 
نصاب
قسط اول میں کچھ اس عنوان پر لکھا جاچکا ہے
باقی اس قسط میں ملاحظہ فرمائیں
جو عاقل بالغ آذاد مسلمان ( خواہ مرد ہو یا عورت ) ساڑھے سات تولہ سونا یعنی رائج الوقت وزن میں ایک قول کے مطابق ستاسی گرام سینتیس پوائنٹ ( 87 گرام 37 پوائنٹ دوسرے قول کے مطابق 93 گرام 312 ملی گرام سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ایک قول کے مطابق چھ سو گیارہ گرام باسٹھ پوائنٹ اور دوسرے قول کے مطابق 653 گرام 184 ملی گرام کا تنہا مالک ہو ۔یا ان چاندی سونا دونوں میں سے کسی ایک کا مالک ہو وہ شریعت اسلامیہ کے نزدیک صاحب نصاب کہلاتا ہے ۔اس پر زکواۃ اور قربانی صدقہ فطر واجب ہے 
(2) اگر کسی کے پاس اتنا سونا ہے جو کہ نصاب کے برابر نہیں لیکن کسی دوسرے ذریعہ سے اس کے پاس آمدنی ہے اگر وہ سونا اور اس آمدنی کو ملانے سے اگر اس کی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کے برابر پہونچ جائے تو اس پر قربانی و زکواۃ واجب ہے 
(3):بکری ۔بکرا کی عمر اگر سال بھر پورے ہونے میں چند گھنٹوں کی کمی ہے تو اس کی قربانی درست نہیں ہے اس سال سے مراد ایک سال قمری ہے نہ کہ انگریزی
(4) عیب کسے کہتے ہیں؟
 عیب اس کو کہتے ہیں جس کے سبب جانور کی قیمت کم ہو جائے ہدایہ جلد سوم باب خیار العیب ص 23 ہر ہے 
کل ما اوجب نقصان الثمن فی عادۃ التجار فھو عیب یعنی تاجروں کے نزدیک جس چیز کے سبب جانور کی قیمت کم ہو جائے وہ عیب ہے 
اور حضرت غلام رسول سعیدی صاحب فرماتے ہیں کہ مشائخ نے یہ قاعدہ بیان کیا کہ ہر وہ عیب جو کسی منفعت کو بالکل زائل کردے یا جمال کو ضائع کردے اس کی وجہ سے قربانی جائز نہیں اور جو عیب اس سے کم درجہ کا ہو اس کی وجہ سے قربانی ممنوع نہیں
اور صاحب شارح شرح موطا امام محمد فرماتے ہیں کہ عیب وہ ہے جس کی وجہ سے جانور کے گوشت و پوست اور چربی کم ہو جائے 
قربانی کے جانور کا عیب فاحش سے خالی ہونا ضروری ہے تھوڑا عیب ہوتو قربانی ہوجایے گی مگر مکروہ ہوگی 
(5) اگر فقیر نے منت پوری کرنے کے لئے جانور خریدا پھر اس میں عیب پیدا ہوگیا تو وہ دوسرے جانور کی قربانی کرے 
(6) اگر غریب جو صاحب نصاب نہیں ہے اور منت مانی کہ اے اللہ اگر میرا عرب جانے کا بندوست ہوجایے گا یا فلاں کام ہو جائے تو میں ایک خصی قربانی کرونگا اور اب وہ عرب چلا گیا تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں ؟ اس صورت میں اس پر قربانی واجب ہوگی کہ یہ نذر شرعی ہے اور اس کا پورا کرنا واجب ہے اس کا گوشت نہ خود کھا سکتا ہے اور نہ کسی صاحب نصاب کو دے سکتا ہے بلکہ اس پورے گوشت کو صدقہ کردینا واجب ہے یعنی کسی غیر نصاب کو دینا ہے اور وہ منت ماننے والا فقیر ہو یا غنی دونوں کا ایک ہی حکم ہے کہ خود نہیں کھا سکتا اور نہ غنی کو کھلا سکتا ہے
(7) گابھن ( حاملہ) گائے کی قربانی جائز ہے لیکن اگر حمل کا علم پہلے سے ہوجایے تو اس جانور کی قربانی نہ دینا اولی ہے 
(8) جانوروں میں پیدائشی طور پر دم یا کان کا نہ ہونا قربانی کے لئے عیب نہیں ہے۔ 
(کتاب فتاوی مفتی اعظم بہار سے سارے مسائل لئے گئے ہیں مصنف محمد ثناء اللہ خاں ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
مورخہ 4 ذوالحجہ 1444
مطابق 23 جون 2023
ازقلم:-حضور مصباح ملت مفتی اعظم بہار حضرت مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی۔
ترسیل:- محمد محب اللہ خاں ڈائریکٹر مفتی اعظم بہار ایجوکیشنل ٹرسٹ آزاد چوک سیتامڑھی 
اسمائے اراکین مفتی اعظم بہار ایجوکیشنل ٹرسٹ آذاد چوک سیتا مڑھی بہار۔
اور اسمائے اراکین تحقیق مسائل جدیدہ اکیڈمی مرپا شریف
سرپرست: حضور توصیف ملت حضور تاج السنہ شیخ طریقت حضرت علامہ مفتی محمد توصیف رضا خان صاحب قادری بریلوی مدظلہ العالی۔
صدر رکن اکیڈمی تحقیق مسائل جدیدہ اکیڈمی
شیر مہاراشٹر مفسر قرآن قاضی اعظم مہاراشٹر حضرت علامہ مفتی محمد علاؤ الدین رضوی ثنائی صاحب میرا روڈ ممبئی۔
(2) رکن خصوصی۔
شیخ طریقت ماہر علم و حکمت حضرت علامہ مفتی اہل سنت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شمس الحق رضوی ثنائی کھوٹونہ نیپال۔
(3) رکن خصوصی۔
 جامع معقولاٹ و منقولات ماہر درسیات حضرت علامہ مفتی محمد نعمت اللہ قادری بریلوی شریف
(4) ناشر مسلک اعلیٰ حضرت عالم علم و حکمت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قمر الزماں یار علوی ثنائی بانی دارالعلوم ملک العلماء گونڈی ممبئی۔
(5) حضرت سراج العلماء مفتی محمد سراج احمد مصباحی ممبئی۔
(6) ساحر البیان عالم نبیل فاضل جلیل حضرت علامہ مولانا محمد فیضان رضا علیمی صاحب گنگٹی۔
(7) رکن سراج ملت حضرت مفتی عبد الغفار خاں نوری مرپاوی سیتا مڑھی بہار۔
(8) پابند شرع متین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد علی زین اللہ خاں ثنائی صدر دارالافتاء شاخ حضور مفتی اعظم بہار۔
 نیتاجی نگر گھاٹکرپر مشرق ممبئی 77 مہاراشٹر۔
(9) عالم نبیل فاضل جلیل حضرت علامہ مفتی محمد جیند عالم شارق بیتاہی امام جامع مسجد کوئلی سیتامڑھی۔
(10) ناصر قوم و ملت حضرت علامہ مولانا محمد صلاح الدین مخلص ایٹہروی کنہولی۔
(11) استاذ الحفاظ ممتاز القراء حضرت قاری غلام رسول نیر غزالی بانی رضا دارالقرات کچور۔
(12) حضرت مولانا محمد سلیم الدین ثنائی کوئلی مدرس اکڈنڈی سیتامڑھی۔
(13) خطیب ہند و نیپال حضرت علامہ مولانا محمد توقیر رضا صاحب کھوٹونوی نیپال
(14) ماہر عملیات و تعویذات ہمدرد قوم و ملت حضرت علامہ مولانا
 محمد عثمان احمد قادری اشرفی رضوی برکاتی
مقام برکاتی نگر گھور گھورا ضلع سیتامڑھی بہار
(15) شاعر اسلام مداح رسول کائنات ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت علامہ مولانا محمد شمیم انجم نیپالی موہن پور نیپال۔
(16) مقرر عالی شان ۔خطیب ہند و نیپال ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین صاحب شمیمی ثنائی صاحب بانی فیضان مفتی اعظم بہار گروپ نیپال
خطیب و امام موہن ہور نیپال۔
(17) سچا عاشق مسلک سیدی اعلی حضرت بےمثال خطیب حضرت علامہ مولانا محمد اویس رضا قادری مینا پور شیوہر۔
(18) عامل تعویزات متقی شریعت حضرت علامہ مولانا غلام مصطفی ثنائی مرپا
(19) شاعر اسلام مداح رسول الثقلین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد غلام رسول احمد ضیاء مرغیاچک۔
(20) ناشر سلسلہ ثنائیہ حضرت مولانا جہانگیر صاحب ثنائی خطیب و امام پلسی نیپال۔
(21) ناشر مسلک اعلی حضرت عظیم البرکت حضرت علامہ مولانا محمد عالم نوری مرغیاچک سیتا مڑھی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area