Type Here to Get Search Results !

اقوام متحدہ اور ویٹو پاور کا حق


مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
اقوام متحدہ اور ویٹو پاور کا حق
••────────••⊰❤️⊱••───────••
(1)اقوام متحدہ میں پانچ ممالک(امریکہ،روس،چین،برطانیہ وفرانس) کو ویٹو پاور کا حق حاصل ہے،یعنی ساری دنیا کچھ بھی کہتی رہے،ان پانچ ممالک میں سے کسی نے اس کی مخالفت کر دی تو وہ بات قابل قبول نہیں ہو گی۔اس طرح ان پانچ ممالک کو ساری دنیا پر تھوپ دیا گیا ہے۔ویٹو پاور کا حق ختم ہونا لازم ہے،ورنہ ان میں سے کوئی بھی ایک ملک ساری دنیا کو تباہ کر سکتا ہے۔
اکتوبر سے دسمبر تک اقوام متحدہ میں چار بار فلسطین واسرائیل جنگ بندی کے لئے قرار داد پیش کی گئی ہے اور ہر بار امریکہ نے جنگ بندی کی مخالفت کی ہے۔جنگ بندی کی قرار داد اس لئے پیش کی گئی تھی کہ غزہ پٹی میں جنگ نہیں ہو رہی ہے،بلکہ عام شہریوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔امریکہ کی مخالفت کا مطلب یہ ہوا کہ یہودی حکومت غزہ پٹی میں عام فلسطینی شہریوں کا قتل عام کرتا رہے۔
(2)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل
سکیورٹی کونسل میں کل 15:ارکان ہوتے ہیں۔پانچ مستقل ارکان(امریکہ،روس،چین،برطانیہ وفرانس) کے علاوہ دیگر 10 ممالک کو 2 سال کی رکنیت دی جاتی ہے۔کسی قرارداد کو پاس کرنے کے لئے کم از کم 9 ارکان کی تائید ضروری ہوتی ہے ۔ یہ بھی ضروری ہے کہ مستقل ارکان میں سے کوئی مخالفت میں ووٹ نہ ڈالے ۔ مستقل ارکان کے مخالف ووٹ ڈالنے کو ویٹو کرنا کہتے ہیں۔
آج تک ویٹو کی تعداد 
1946 سے اج تک 250سے زائد قراردادوں کو مستقل ممبر ممالک کی جانب سے ویٹو کیا جاچکا ہے۔
روس
روس نے سب سے زیادہ قراردادوں کو ویٹو کیا ہے جن کی تعداد تقریبا 110 ہے۔ان میں سے اکثر قرار دادیں وسطی ایشیا،مشرقی یورپ،شام اور یوکرائن سے متعلق تھیں۔
امریکہ
امریکہ نے قریبا 100: قراردادوں کو ویٹو کیا ہے.ان میں اکثر قرار دادیں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں تھیں۔
برطانیہ
برطانیہ نے 32 اور فرانس نے 16قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔
چین
چین نے 13:قراردادوں کو ویٹو کیا ہے جن میں ویت نام اور ہانک کانگ سے متعلق قراردادیں شامل ہیں۔
••────────••⊰❤️⊱••───────••
کتبہ:- طارق انور مصباحی
جاری کردہ:27:دسمبر 2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area