(سوال نمبر 4794)
اگر پانی اور ڈھیلا سے استنجاء نہ کرے تو کیا انسان ناپاک ہوجاتا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
زید کا کہنا ہے کھڑے ہو کر استنجا کرنے سے غسل نہیں ٹوٹتا اور اگر کبھی پانی اور نہ ڈھیلا لیا جائے تو بعد میں کپڑے بدل کر اور شرم گاہ کو دھو کر غسل باقی رہتا ہے
کیا زید کا کہنا درست ہے ؟جواب دے کر شکریہ کا موقع فراہم کرے۔
سائل:- مشرف رضا خان تیکمگڑھ (ایم پی) انڈیا

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
غسل کرنا کب ضروی ہے بہار شریعت کا مطالعہ کریں۔
بغیر عذر شرعی کھڑے ہوکر پیشاب کرنا منع ہے غیر سنت ہے بیٹھ کر پیشاب کرنا سنت ہے ۔
بیٹھ کر پیشاب کیا یا کھڑے ہو کر پیشاب کیا اور پانی یا ڈھیلا کچھ بھی نہ لیا تو ناپاک اور پاک ہونے کا تعلق پیشاب سے کے قطرے سے ہے کہ کس قدر پیشاب زکر یا کپڑے پر لگا ۔
پیشاب کرنے کے بعد استنجاء کرنا مسنون ہے
واضح رہے کہ جب پیشاب کا اثر سوراخ کو چھوڑکر عضو پر ایک درہم سے زیادہ لگا ہو تو دھونا فرض ہوگا۔ جہاں لگا وہ حصہ ناپاک۔
فتاوی شامی میں ہے
وإذا أصاب طرف الإحلیل من البول أکثر من الدرہم یجب غسلہ ہو الصحیح۔

(شامی ۱/۵۵۰)
پیشاب کرنے کے بعد اگر ایک درہم کے برابر ہو تو دھونا واجب اگر درہم سے کم بدن یا کپڑے پر پیشاب لگا ہو تو دھونا سنت اس حالت میں نماز ادا کرلینے سے نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گی خلافِ سنّت ہوئی اور اس کا اِعادہ بہتر ہے۔اس لیے نماز سے پہلے اس کو دھولینا چاہیے، اور اگر ایک درہم سے زائد لگا ہو تو ایسی صورت میں اس کو دھونا ضروری ہے، اور نماز نہیں ہوگی یعنی اس کے ساتھ نماز درست نہ ہوگی
درمختار میں ہے
وعفا لشارع عن قدر درہم وإن کرہ تحریمًا فیجب غسلہ وما دونہ تنزیہا فیسن وفوقہ مبطل فیفرض (درمختار)
وفي الشامیة: وقدر الدرہم لا یمنع ویکون سیئًا وإن قل فالأفضل أن یغسلہا ولا یکون سیئًا (شامي: ۱/۵۲۰)
بہار شریعت میں ہے
نَجاستِ غلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن میں ایک درہم سے زِیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے، بے پاک کیے نماز پڑھ لی تو ہو گی ہی نہیں اور قصداً پڑھی تو گناہ بھی ہوا اور اگر بہ نیتِ اِستِخفاف ہے تو کفر ہوا اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے کہ بے پاک کیے نماز پڑھی تو مکروہ ِتحریمی ہوئی یعنی ایسی نماز کا اِعادہ واجب ہے اور قصداً پڑھی تو گنہگار بھی ہوا اور اگر درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنّت ہے، کہ بے پاک کیے نماز ہوگئی مگر خلافِ سنّت ہوئی اور اس کا اِعادہ بہتر ہے۔اگر نَجاست گاڑھی ہے جیسے پاخانہ، لید، گوبر تو درہم کے برابر ،یا کم ،یا زِیادہ کے معنی یہ ہیں کہ وزن میں اس کے برابر یا کم یا زِیادہ ہو اور درہم کا وزن شریعت میں اس جگہ ساڑھے چار ماشے اور زکوٰۃ میں تین ماشہ رتی ہے اور اگر پتلی ہو ،جیسے آدمی کا پیشاب اور شراب تو درہم سے مراد اس کی لمبائی چوڑائی ہے اور شریعت نے اس کی مقدار ہتھیلی کی گہرائی کے برابر بتائی یعنی ہتھیلی خوب پھیلا کر ہموار رکھیں اور اس پر آہستہ سے اتنا پانی ڈالیں کہ اس سے زِیادہ پانی نہ رک سکے، اب پانی کا جتنا پھیلاؤ ہے اتنا بڑا درہم سمجھا جائے اور اس کی مقدار تقریباً یہاں کے روپے کے برابر ہے۔

(بہار شریعت 2/392 مکتبہ المدینہ)
یاد رہے ہمیشہ پانی سے استنجاء کرنی چاہیے پیشاب کے چھیٹے سے نہ بچنے والوں پر حدیث شریف میں سخت وعید وارد ہے ۔
والله ورسوله اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
24/10/2023
24/10/2023