Type Here to Get Search Results !

میت کو سامنے رکھ کر ذکر یعنی کلمہ وغیرہ پڑھنا چاہئے تاکہ میت کے کان میں آواز جائے؟

 (سوال نمبر 4607)
میت کو سامنے رکھ کر ذکر یعنی کلمہ وغیرہ پڑھنا چاہئے تاکہ میت کے کان میں آواز جائے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 کہ کہا جاتا ہے کہ میت کو سامنے رکھ کر ذکر یعنی کلمہ وغیرہ پڑھنا چاہئے تاکہ میت کے کان میں آواز جائے۔کس حد تک یہ بات صیح ہے اور کیا اس ذکر وغیرہ کا ثواب میت کو ملتا ہے ؟
سائلہ:- ایمان شہر نارووال پاکستان 
.....................................
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الامین 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالى عز وجل
کسی کے موت پر عام طور سے میت کے سامنے جو قرآن شریف پڑھا جاتا ہے اس میں کئی لوگ پڑھتے ہیں لہذا آہستہ پڑھاجائے ۔ یا ہر قاری کے پاس کوئی سننے والا ہو اور ان میں باہم اتنا فاصلہ ہو کہ ایک کی آواز سے دوسرے کا دھیان نہ بٹے یا زور سے پڑھنا ہو تو ایک پڑھے اور باقی سب سنیں ۔
میت سے دور رہ کر کلمہ درود شریف وغیرہ پڑھیں۔
میت کو ثواب ملے گا سامنے ہونا ضروری نہیں ہے۔
مجتہد فی المسائل اعلی حضرت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں 
اگر لوگ اپنے کام کاج میں مشغول ہیں اور کوئی سننے کے لئے حاضر نہ رہے گا ،ان صورتوں میں آہستہ ہی پڑھنے کا حکم ہے،
(فتاوی رضویہ، ج 3،ص 382 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
والله ورسوله أعلم بالصواب 
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
03/010/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area