Type Here to Get Search Results !

بغیر اجازت و خلافت کے پیر ہونے کا دعویٰ کرنا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 4448)
بغیر اجازت و خلافت کے پیر ہونے کا دعویٰ کرنا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
جو شخص پیر نہ ہو اور اپنے پیر ہونے کا دعویٰ کرے تو اس پر شریعت کا کیا حکم لگے گا برائے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
سائل:- دلشاد احمد نیپال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مذکورہ صورت میں 
پیر کے لیے لازم ہے کہ عالم دین ھو یا کم از کم بنیادی مسائل سے اچھی طرح واقفیت رکھتا ھو اور اپنے عقائد دلائل کے ساتھ جانتا ھو، پیر کا مرشد ہونا لازم ہے یعنی پیر کو کسی ولی کامل سے خلافت اور آگے بیعت کرنے کی اجازت ھو یعنی صحیح سلسلہ اقا علیہ السلام تک پہنچتا ہو ۔
اگر یہ سب زید کے اندر نہیں ہے نہ نسبت صحیح ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک سلسلہ ملاہواہے اور وہ ان سب چیزوں کا دعوی کرتے ہوئے اپنے اپ کو پیر کہتا ہے وہ جھوٹا ہے توبہ و استغفار کرے اور ائندہ اپنی ان جھوٹی باتوں سے دور رہیں۔
شرائط پیر چار ہیں 
١/ عقیدہ صحیح ہو یعنی سنی ہو
٢/ علم صحیح ہو یعنی عالم ہو
٣/ عمل صحیح ہو یعنی فاسق نہ ہو
٤/ نسبت صحیح ہو یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک سلسلہ ملاہواہو
چنانچہ فتاویٰ رضویہ میں ہے 
بیعت لینےاور مسندارشاد پربیٹھنے کے لیے چار شرطیں ضروری ہیں 
ایک یہ کہ سنّی صحیح العقیدہ ہو اس لئے کہ بدمذھب دوزخ کے لئے کتے ہیں اور بدترین مخلوق, جیسا کہ حدیث میں آیا ہے ۔
دوسری شرط ضروری علم کا ہونا, اس لیے کہ بےعلم خدا کو پہچان نہیں سکتا 
تیسری یہ کہ کبیرہ گناہوں سے پرہیز کرنا اس لئے کہ فاسق کی توہین واجب ہے اور مرشد واجب التعظیم ہے دونوں چیزیں کیسے اکٹھی ہوں گی ۔
چوتھی اجازت صحیح متصل ہو, جیسا کہ اس پر اہل باطن کا اجماع ہے 
جس شخص میں ان شرائط میں سے کوئی ایک شرط نہ ہو تو اس کو پیر نہیں پکڑنا چاہیے 
(فتاویٰ رضویۃ ج 21 ص 492 رضافاؤنڈیشن)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
17/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area