Type Here to Get Search Results !

وارثی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 (سوال 4399)
وارثی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ وارثی امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے ہو جائیگی یا نہیں ؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- حسن رضا انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

وارثی امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے جب کہ شرائط امامت پائی جاتی ہو ۔
اگرمراد وارث پیا کے سلسلے میں مرید ہونا ہو تو۔۔۔۔ اگر مراد کچھ اور ہو تو وضاحت سے سوال لکھیں۔
یاد رہے کہ وارث پیا کا شمار اہل اللہ میں ہوتا ہے 
آپ کی کی ولادت 1232ھ بمطابق 1817ء کو دیوا شریف موجودہ ضلع بارہ بنکی اترپردیش میں ہوئی۔
آپ کے والد کا نام سید قربان علی شاہ تھا جن کا مقبرہ بھی دیوا میں واقع ہے
نہایت چھوٹی عمر میں حاجی حافظ سید وارث علی شاہ نے مذہبی زندگی اختیار کرنا شروع کر دی اور ان کی دین کی طرف رغبت بڑھتی گئی وہ لڑکپن میں حد سے زیادہ دین کی معلومات رکھتے تھے اور لوگ ان کو غیر معمولی عقل رکھنے والا بچہ کہتے تھے
وہ حج کے لیے کئی دفعہ مکہ گئے اپنے پورپ کے وسیع و عریض اسفار کے دوران میں انہوں نے اس وقت کے عثمانی سلطان اور برلن کے بسمارک سے ملاقات کی انہوں نے انگلستان کا بھی سفر کیا اور ملکہ وکٹوریا سے رسمی ملاقات بھی کی وہ عبد الباری فرنگی محلی کے اچھے دوست تھے۔آپ کا وصال 29 محرم الحرام 1323ھ بمطابق 5 اپریل 1905ء کو ہوا۔
ان کے سلسلے میں جو بیعت ہو انہیں وارثی کہتے ہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
12/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area