Type Here to Get Search Results !

مزار پر حاضری دینے کاطریقہ کیاہے؟


•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈• 
مزار پر حاضری دینے کاطریقہ کیاہے؟ 
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مزار پر حاضری دینے کاطریقہ کیاہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- صوفی حسنین چشتی مقام ریوتی پور۔غازی پور۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ 
سرکار اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت مجدّدِ دین وملّت مولانا شاہ احمد رضا خان رضی اللہ عنہ مزارات پر حاضری کی تفصیل یوں ارشاد فرماتے ہیں:’’مزارات شریفہ پر حاضر ہونے میں پائنتی کی طرف سے جائے اور کم از کم چار ہاتھ کے فاصلہ پر مُواجہہ میں کھڑا ہو اور متوسّط آواز بادب سلام عرض کرے:اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا سَیّدِی وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗپھر درودِ غوثیہ تین بار، الحمد شریف ایک بار ، آیۃُ الکرسی ایک بار ، سورۂ اخلاص سات بار ، پھر درودِ غوثیہ سات بار اور وقت فرصت دے تو سورۂ یٰسین اور سورۂ ملک بھی پڑھ کر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا کرے کہ الٰہی عَزَّ وَجَلَّ! اس قراءت پر مجھے اتنا ثواب دے جو تیرے کرم کے قابل ہے نہ اُتنا جو میرے عمل کے قابل ہے اور اُسے میری طرف سے اس بندۂ خدا مقبول کو نذر پہنچا پھر اپنا جو مطلب جائز شرعی ہو اُس کے لئے دعا کرے اور صاحبِ مزار کی روح کو اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قراردے ، پھر اُسی طرح سلام کرکے واپس آئے، مزار کو نہ ہاتھ لگائے نہ بوسہ دے اور طواف بالاتفاق ناجائز ہے اور سجدہ حرام ۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ ، ۹ / ۵۲۲)
________(❤️)_________
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ:- محمد صدام حسین قادری امجدی رضوی 
خادم مسلک اعلیٰ حضرت قدس سرہ العزیز۔
 مورخہ 15/صفرالمظفر 1445ھ مطابق 2/ستمبر 23 0 2 ء۔
الجواب صحیح والمجیب نجیح
مفتی حیدر علی وحیدی قاضی شہر غازی پور۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area