•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4256)
آقا علیہ السلام کی وصال پرغم کیوں نہیں منایا جاتا ؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و تعالی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں
12 ربیع الاول کے دن ہم اپنے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت پر خوشیاں مناتے ہیں اور وصال پر ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟
قران و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب عنایت فرمائیں
سائل:- حافظ محمد نوشاد چشتی سیتا مڑھی بہار انڈیا
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
١/ماہ ربیع الاول میں نفلی روزہ رکھیں خیرات و صدقات کریں بارہ ربیع الاول کو عید میلاد پر محفل میلاد کا انعقاد کریں کھانا بنواکر فقرا میں تقسیم کریں شرعی اصول کے ساتھ جلوس بھی نکال سکتے ہیں۔
٢/ آقا علیہ السلام اپنی حیات کے ساتھ قبر انور میں جلوہ افروز ہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہیں اس لئے ان کے جانے پر ہم غم نہیں مناتے اقا علیہ السلام کی ہر گھڑی پچھلی گھڑی سے بہتر ہے ۔
البتہ آقا علیہ السلام کی وصال پر صحابہ کرام غم زدہ ہوئے چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصال پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس وجہ سے غمزدہ تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جہانوں کے لئے سردار ہیں، آقا و مولی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی پر غمزدہ تھے اگرچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظاہری طور پر پردہ فرما چکے ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عالم سے دوسرے عالم میں منتقل ہو گئے ہیں جسمانی طور پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس طرح حیات مبارکہ میں صحابہ کرام کے ساتھ گفتگو فرمایا کرتے تھے صحابہ کرام ہر وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرتے تھے ہر وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام کے درمیان موجود ہوتے تھے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد صحابہ کرام ان سب نوازشات اور رحمتوں بھری ساعتوں سے محروم ہو گئے تھے اس لئے صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جسمانی جدائی پر غمزدہ تھے اگرچہ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات برزخ پہلے سے کئی زیادہ قوی ہے۔ صحابہ کرام اس وجہ سے غمزدہ تھے کہ اب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری دنیا میں چلے گئے تو یہ ساری باتیں ایسی تھی کہ صحابہ کرام غمزدہ تھے ورنہ صحابہ کو بھی پتہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظاہری طور پر پردہ فرما گئے ہیں تو کیا صحابہ کرام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جسمانی جدائی پر خوشیاں مناتے؟ اس لئے ہم غم نہیں بلکہ خوشیاں مناتے ہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
01/09/2023