•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
میں مسلمان ہوں یا نہیں اللہ و رسول جانے، کہنا کیسا ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ کسی مسلمان کو تکلیف پہنچانے والا مسلمان نہیں ہے
اور یہ حضور نے فرمایا ہے اور اگر کوئی شخص اس سے پوچھے کہ آپ نے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچایا ہے تو کہتا ہے ہاں پہنچایا ہے تو پھر آپ مسلمان ہو یا نہیں اس کے جواب میں کہتا ہے اللہ ﷻ اور اس کا رسول ﷺ جانے جواب دیکر عند اللہ ماجور ہوں
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
تکلیف پہنچانے والا مومن نہیں، اس روایت کا مطلب یہ نہیں ہے، کہ وہ کافر ہے، بلکہ وہ کامل درجہ کے مومن نہیں ہے، مذکورہ سوال میں جس سے معلوم کیا گیا آپ مسلمان ہو یا نہیں، اس نے جواب میں کہا اللہ و رسول جانے،، اگر اس کی مراد یہ ہے، کامل مسلمان میں ہوں یا نہیں اللہ و رسول جانے جب تو اس پر کوئی حکم نہیں اور اگر نفس ایمان کے بارے میں یہ مراد ہو میں ایمان والا ہوں یا نہیں،
اللہ و رسول جانے تو اس پر توبہ اور تجدیدِ ایمان، نکاح والا ہو تو نکاح لازم ہے،، چونکہ اللہ و رسول اور ضروریات دین کا زبان سے اقرار کرنا اور دل سے تصدیق کرنا ضروری ہے،، جو زبان سے اقرار اور دل سے تصدیق نہ کرے وہ مومن مسلمان نہیں ہے۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدوانی نینیتال
9917420179📲