•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
سادھو پنڈت سے جھاڑ پھونک کرانا کیسا ہے ؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
کسی کافر سادھو پنڈت سے جھاڑ پھونک کرانا کیسا ہے۔
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
و علیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب ھو الھادی الی الصواب
کسی کافر پنڈت سادھو سے جھاڑ پھونک کرانا ناجائز حرام ہے بلکہ کفر کی طرف لیکر جانے والا کام ہے،
ایک ایسے ہی سوال کے جواب میں مفتی شریف الحق رحمہ اللہ فرماتے ہیں
ہندو عموماً اپنے منترو میں معبودان باطل کی دہائی دیتے ہیں، اس لیے کافر سے ہر گز ہرگز نہ کرائے حدیث میں ہے،،
انا لا نستعین بمشرک،
مسلمان کو ہندوں کے منتر نہیں پڑھنا چاہئے کہ عموماً اس میں ان کے معبودان باطل کی دہائی ہوتی ہے اور یہ کفر ہے،
جو مسلمان ایسا منتر پڑھے گا وہ ایمان سے خارج ہو جائے گا اس پر توبہ تجدید ایمان نکاح لازم ہوگا
(فتاویٰ شارح بخای جلد 3 صفحہ 140)
اور ایسا ہی جلد 2 صفحہ 419 فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
ہلدوانی نینیتال
9917420179📲