کیا حضور غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی ملاقات ہوئی
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

کیا غوث اعظم اور خواجہ غریب نواز رضی اللہ عنہما کی ملاقات ہوئی ہے؟
اور کیا یہ واقعہ کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی عرض پر آپ نے مردہ قوال کو زندہ کیا ہے سچ؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
چند غیر معتبر کتابوں میں اس طرح کے واقعات درج ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضور غوث پاک اور سرکار غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی ملاقات ہوئی ہے
لیکن حقیقت یہ ہے دونوں بزرگوں کی آپس میں ملاقات ثابت نہیں ہے اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
اس پر سارے مؤرخین کا اتفاق ہے سرکار غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 561 ھ میں ہوا
اس پر بھی قریب قریب اتفاق ہے کہ حضور غریب نواز نے 15 سال کی عمر سے علم ظاہر کے حصول کے لیے سفر کیا ایک مدت تک آپ سمر قند وبخارا میں علم حاصل کرتے رہے علوم ظاہرہ کی تکمیل کے بعد مرشد کی تلاش میں نکلے پھر بیس سال تک مرشد کی خدمت میں حاضر رہے بیس سال کے بعد خلافت سے سرفراز فرمائے گئے پھر مدینہ منورہ میں حاضر ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہندوستان کی ولایت عطا فرمائی اب حساب لگائے کی 15 سال کی عمر تک حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اپنے وطن میں رہے اور بیس سال تک علوم ظاہر طلب فرماتے رہے تو یہ بیس اور پندرہ 35 سال ہوگئے 537 ہجری میں ولادت ہوئی 35 سال تک علوم ظاہر کی طلب میں رہے 537+ 35 یعنی 572 ھ میں آپ نے عراق کا رخ کیا
جب کہ حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 561 میں ہو چکا تھا
یعنی حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے جب عراق کا رخ کیا اس سے گیارہ سال پہلے ہی حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کا وصال ہوچکا تھا
پھر ملاقات کیسے ہوئی
(فتاویٰ شارح بخاری جلد 2 صفحہ نمبر 128)
اس تفصیل سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے حضور غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ اور حضور غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی ملاقات ثابت نہیں ہے اور جب ملاقات ہی ثابت نہیں تو تمام روایت غیر معتبر ہیں جن میں ملاقات کا ذکر ہے مثلا مردہ قوال کا واقعہ اور فجر کی نماز کا واقعہ جس میں غریب نواز غوث پاک کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے لوگوں کو جمع کرتے ہیں یہ تمام روایت غیرمعتبر بے سند ہیں لہذا ایسی روایات کرنے سے بچا جائے
________(❤️)_________

واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا محمد دانش حنفی
ہلدوانی نینیتال
9917420179📲