Type Here to Get Search Results !

سنی حنفی کی تعریف کیا ہے؟

 سنی حنفی کی تعریف کیا ہے؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ سنی، حنفی، بریلوی، کی تعریف کیا ہے برائے کرم جواب عنایت فرمایں بہت مہربانی ہوگی 
سائل:- محمد انور خان رضوی
________(⭐)_________
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب۔
عقائد اہلسنت پر جو عمل پیرا ہو انکو اہلسنت کہا جاتا ہے 
امام اعظم ابو حنیفہ کی تقلید کرنے والوں کو حنفی کہا جاتا ہے
ضروریات مذہب اہلسنت وہ مسائل ہے، جو دلیل قطعی سے ثابت ہوں لیکن ان میں تاویل کا احتمال ہو، مذکورہ تعریف کی روشنی میں، علمائے عظام و فقہاۓ کرام، نے ضروریات اہلسنت و عقائد اہلسنت کی، جو تفصیل بتائ ہے، ان میں سے چند یہ ہیں۔،
شیخین کو تمام صحابہ سے افضل سمجھنا، موزو پر مسح کو جائز سمجھنا، تمام صحابہ و اہلبیت کا ادب کرنا، شیخین کی خلافت تسلیم کرنا،، معراج کا جسمانی ہونا، حضرت علی حضرت عثمان سے محبت کرنا،خلفاۓ اربع رضی اللہ عنھم کی خلافت تسلیم کرنا.مجتہد کی تقلید کو واجب جاننا۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی 
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال۔9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area