Type Here to Get Search Results !

شیخ ابو سعید عرف ابومیاں ان کے متعلق کیسے نظریات رکھے جائیں؟

 (سوال نمبر 4189)
شیخ ابو سعید عرف ابومیاں ان کے متعلق کیسے نظریات رکھے جائیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے میں کہ 
الہ باد میں ایک خانقاہ ہے جس کے موجودہ سجادہ شیخ ابو سعید عرف ابومیاں ہیں۔ ان کے متعلق کیسے نظریات رکھے جائیں کہ بعض علما انہیں سنی تسلیم کرتے ہیں جبکہ بعض جید علما انہیں صلح کلی وگمراہ قرار دیتے ہیں۔ واضح فرمائیں تاکہ عوام کا اضطراب دور ہو۔
امید قوی کہ حضور والا جواب عنایت فرمائیں گے
سائل:- عبدالمتین شہر واسکو, گوا انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

١/ کفر و ارتداد گمراہی بد دینی فاسق معلن فاسق یہ سب ایسے موضوعات ہیں جن میں حددرجہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
٢/ اس بابت شرعی اصول یہ ہے کہ جب تک بالتحقیق ٹھوس مضبوط زرائع سے علم یقینی حاصل نہ ہوجائے تب تک کوئی شرعی حکم نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
اگر کوئی متنازع فیہ شخصیت ہوں تو بالمصافحہ ان سے دلائل و براہین کی روشنی میں بات کرنے کی ضرورت ہے اگر دلائل واضح ہونے کے بعد بھی وہ نہ مانے پھر تووہ خود اہل علم ہے اب دیکھیں گے انکار کس درجے کی ہے اگر ضروریات دینیہ کا منکر ہے جیسے نماز روزہ حج زکات وغیرہم پھر خارج از اسلام ہے اگر ضروریات اہل سنت کا منکر ہے جیسے عذاب قبر اعمال کا وزن وغیرہ پھر گمراہ بد دین ہے ۔
اگر گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے ہھر فاسق ہے 
اگر گناہ کبیرہ علی الاعلان کر تا ہے پھر معلن فاسق ہے ۔
اگر فروعی مسائل میں اختلاف ہے پھر یہ رحمت ہے کہ حدیث میں ہے 
اختلافُ أمَّتي رحمةٌ
(السيوطي)
اپ عدم علم کے باعث تینوں صورتیں اختیار کر سکتے ہیں 
١/بعض علماء اہل سنت انہیں سنی مانتے ہیں 
٢/ بعض گمراہ ۔
٣/ یا سکوت اختیار کرے 
ہاں ان کے افعال و تحریر و تقرہر مع حوالہ پیش کریں پھر شرعی حکم نافذ کیا جا سکتا ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
26/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area