چلغم کھانا کیسا ہے؟
السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ چلغم کھانا کیسا ہے ؟
المستفتی : سبحانی نیٹورک
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛
الجواب بعون الملک الوھاب؛
چِلْغم کھانا جائز ہے کیونکہ جب تک کسی چیز کے بارے میں یقین کامل نہ ہوجائے یا مشاہدات سے معلوم نہ ہو جائے کہ اس میں نجس اور حرام اشیاء کی آمیزش ہے تب تک اس کا کھانا اور استعمال کرنا درست ہے کیونکہ اشیاء میں اصل اباحت ہے جیسا کہ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ " الاصل فى الأشياء اباحة " اھ اور شک کی بنیاد پر یقین زائل ہوتا نہیں ہے جیسا کہ فقہ کا مشہور قاعدہ کلیہ ہے کہ " اليقين لا يزول بالشک " اھ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب؛
✍🏻کتبـــہ؛حضرت مولانا محمــد کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
۳۰جمادی الثانی ۱۴۴۰ھ بمطابق۸ مارچ بروز جمعہ