Type Here to Get Search Results !

ترک واجب کی وجہ سے جب امام واجب الاعادہ نماز پڑھا رہا ہو تو نئے مقتدی کو شامل ہونا کیسا ہے؟

(سوال نمبر 4003)
ترک واجب کی وجہ سے جب امام واجب الاعادہ نماز پڑھا رہا ہو تو نئے مقتدی کو شامل ہونا کیسا ہے؟
::----------------------------::
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ خیرو عافیت سے ہونگے 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید فرض نماز جماعت کے ساتھ پڑھا رہا ہے اور کوئی واجب ترک ہونے کی وجہ سے ان پر سجدہ سہو واجب ہو گیا اور اتفاق سے سجدہ سہو بھی بھول گئے اب پھر سے نماز پڑھا رہے ہیں کہ بکر آکر شامل ہو گیا اب یہ عرض کرنا ہے کہ بکر کی نماز درست ہوئ یا نہیں جبکہ بعد نماز بکر کو وہ تمام باتیں بتا دئے گئے جو قبل نماز ہوئی تھی
مکمل دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل:-محمد ارشاد رضا سیتا مڑھی بہار
::----------------------------::
نحمده و نصلي على رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل 
مذکورہ صورت میں بکر کی نماز درست نہیں ہوئی پھر سے پڑھے اس کی تفصیل یہ ہے کہ اگر فرض نماز  کسی فرض کے چھوٹ جانے کی وجہ سے دوبارہ ادا کی جارہی ہو تو اس میں نئے آنے والے نمازیوں کی شرکت درست ہوتی ہے۔
اور اگر پہلی نماز ترکِ واجب کی وجہ سے دوہرائی جارہی ہو تو اس صورت میں چوں کہ فرض نقصان کے ساتھ  ذمہ سے ساقط ہوچکا ہوتا ہے، اور اس ترکِ واجب کے نقصان کے ازالہ کے لیے نماز دہرائی جا رہی ہوتی ہے اس لیے اس نماز میں نئے آنے والے نمازی کی شرکت درست نہیں ہوتی۔
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح میں ہے
والمختار أن المعادة؛ لترك واجب نفل جابر، والفرض سقط بالأولى؛ لأن الفرض لا يتكرر، كما في الدر وغيره
۔
(حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح (١/ ٢٤٨)
والله ورسوله اعلم بالصواب 
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔10/07/2023 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area