Type Here to Get Search Results !

مفتی فتویٰ دیتے رہتے ہیں کہنا کیسا ہے؟

(سوال نمبر 4029)
مفتی فتویٰ دیتے رہتے ہیں کہنا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کسی مفتی کسی عالم نے کسی بندے پہ فتویٰ دیا ہو شرعی لحاظ سے فتویٰ صحیح ہو لیکن عام ادمی بغیر پڑھا لکھا کوئی ادمی کہے کہ مفتی فتویٰ دیتے رہتے ہیں تو اس بندے کے لیے کیا حکم شرح ہے۔؟
سائل:- محمد شہنشاہ فیضی نیپالی گنیش پور نیپال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده و نصلي على رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل 
ایسے جاہل کو از راہ شفقت و محبت سمجھایا جائے نصیحت کی جائے فتویٰ کوئی ذاتی تحریر نہیں ہوتی اس میں شرعی احکام ہوتے ہیں مذکورہ شخص کو یا تو علم نہیں نرا جاہل ہے یا علماء سے بغض و عناد اور حسد ہے جو علمائے دین کو ہلکے میں لے رہا ہے ایسا شخص توبہ و استغفار کریں اور آئندہ ایسے جملے سے اجتناب کریں ۔
چونکہ ایسا شخص بغض و حسد میں مبتلا ہے اور حسد حرام و گناہ کبیرہ ہے جو حسد کرنے والے کی نیکیوں کو اس طرح جلاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو جلاتی ہے جیساکہ حدیث شریف میں ہے الحسد ياكل الحسنٰت كما تا كل النار الحطب (ابوداؤد شریف ج 2 ص 316 ) ایساہی فتاویٰ برکاتیہ ص 413 پر ہے اور فتاویٰ برکات رضا ص 236 پر ہے)
 اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو صحیح سمجھ عطا فرمائے 
اگر کوئی ہمارے اکابر علماء اہل سنت کے فقہی فتویٰ و فقہی کتب کا انکار کرے جیسے فتاویٰ رضویہ اور بہار شریعت وغیرہ تو وہ علانیہ توبہ کرے اور اقرار کرے کہ میں علماء اہل سنت کے فقہی فتویٰ و فقہی کتب کو مانتا ہوں اور وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں اھ (فتاویٰ فقیہ ملت ج 1 ص 2 باب العقائد )
والله ورسوله اعلم بالصواب 
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال
13/07/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area