(سوال نمبر 4026)
کیا مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے جتنا عمدہ کھانا رہے گا اتنا ہی زیادہ ثواب پہنچے گا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے جتنا عمدہ کھانا رہے گا اتنا ہی زیادہ ثواب پہنچے گا مثلاً دو سو روپیہ کیلو کھجور لے کر فاتح دے اور کوئی پانچ سو روپیہ کیلو کھجور لے کر فاتح دے ثواب میں کمی یا زیادتی ہوگی یا نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی
سائل:- محمد آصف اسمٰعیلی بنارس انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده و نصلي على رسوله الكريم
وعليكم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل
اچھا کھا نا اور اچھی شیرنی کا فاتحہ دلوانا چاہتے جس طرح میت کے ایصال ثواب کے عمدہ چیز کا صدقہ کرنا افضل ہے اسی طرح مہنگے کھجور کی فاتحہ پر اجر و ثواب زیادہ ہے جو چیز مرحومین کی اپنی زندگی میں پسند تھی اس پر بھی فاتحہ دلوانی چاہئے کہ اس سے اس کی روح خوش ہوتی ہے ۔حضرت عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کیا کہ میری والدہ کا اچانک انتقال ہوگیا اور میرا گمان ہے کہ اگر وہ کچھ کہتیں تو صدقے کا کہتیں پَس اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اُنہیں ثواب پہنچے گا فرمایا: ہاں (بخاری)
حضرت سعد بن عُبادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ اُنہوں نے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم! میری ماں کا انتقا ل ہو گیا ہے، اُ ن کے لیے کون سا صدقہ افضل ہے؟حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’پانی‘تو حضرت سعد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ایک کنواں کھدوایا اور کہا کہ یہ کنواں سعد کی ماں کے لیے ہے یعنی اس کا ثواب ان کی روح کو ملے۔ (ابو دائود) کسی بھی کواں کو میت کے ایصال ثواب کے لیے صدقہ کرنے پر میت کو اجر و ثواب مل جاتا مگر مہنگے کواں کو میت کے ایصال ثواب کے لیے صدقہ کرنا افضل ہے کہ جس مقدار میں پیسہ خرچ ہوگا اسی مقدار میں اجر و ثواب ہے ۔
حدیث پاک میں ہے
قال النبي ﷺ: يقول الله من جاء بالحسنة فله عشر أمثالها أو أزْيَد،(رواہ مسلم)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال
12/07/2023
12/07/2023