Type Here to Get Search Results !

لڑکی کا نام " لاعبہ اور لائبہ" رکھنا کیسا ہے ؟

(سوال نمبر 4000)
لڑکی کا نام " لاعبہ اور لائبہ" رکھنا کیسا ہے ؟
:-----------------------------‎:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسلئے کے بارے میں لڑکی کا نام " لاعبہ اور لائبہ" رکھنا کیسا ہے ؟
سائل:- مزمل صدیقی پنجاب پاکستان
:-----------------------------‎:
نحمده و نصلي على رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل 
مذکورہ دونوں نام لڑکی کے لئے رکھنا صحیح نہیں ہے 
ازواج مطہرات صحابیات صالحات ان ناموں میں سے کوئی نام رکھیں یا کوئئ بھی با معنی نام رکھیں ۔لائبہ یہ عربی زبان کا لفظ ہے لاب سے مشتق ہے اس کا معنی ہے 
(١)پیاسا ہونا (٢) پیا سے کا پانی کے ارد گرد گھومنا اور اس تک نہ پہنچ پانا لہذ 'لائبہ کا معنی ہو ا پیاسی لڑکی پا وہ پیاسی لڑکی  جو پانی کے ارد گرد گھومتی ہو اور پانی تک نہ پہنچ سکے۔
اور لاعبہ کا معنی کھلینے کودنے والی لڑکی اس معنی کے اعتبار سے بھی یہ نام اچھا نہیں ہے ایسا نام رکھیں کہ جس کا مسلمانوں کے درمیان نام رکھنے کا تعامل ہو
المعجم الوسيط میں ہے 
(لاب): الرجل أو البعير لوباً ولواباً ولوباناً: عطش واستدار حول الماء وهو عطشان لا يصل إليه فهو لائب، (ج) لؤوب ولوب ولوائب، يقال: إبل لوب ولوائب، وهي لائبة، والجمع لوائب۔(المعجم الوسيط (2/ 844)
والله ورسوله اعلم بالصواب 
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال
09/07/2024 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area