Type Here to Get Search Results !

حضرت جابر رضی اللہ عنہ اور ان کے بچے کا واقعہ؟

 (سوال نمبر 5149)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ اور ان کے بچے کا واقعہ؟
-----------------------------
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام اس بارے میں کہ واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا دعوت والا اور آپکے بچوں کا یہ جو بچوں والا واقعہ ہے کیا یہ درست ہے 
سائل:- شاہباز انڈیا یو پی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاتہ
الجواب بعونه تعالي عز وجل
بخاری شریف میں مذکور واقعہ میں بچوں کا ذکر نہیں ہے 
پر دیگر کتب میں بچوں کا ذکر یے
حضرت جابر رضی ﷲ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ فاقوں سے شکم اقدس پر پتھر بندھا ہوا دیکھ کر میرا دل بھر آیاچنانچہ میں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے اجازت لے کر اپنے گھر آیا اور بیوی سے کہا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو اس قدر شدید بھوک کی حالت میں دیکھا ہے کہ مجھ کو صبر کی تاب نہیں رہی کیا گھر میں کچھ کھانا ہے؟ بیوی نے کہا کہ گھر میں ایک صاع جو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، میں نے کہا کہ تم جلدی سے اس جو کو پیس کر گوندھ لواور اپنے گھر کا پلا ہوا ایک بکری کا بچہ میں نے ذبح کرکے اس کی بوٹیاں بنا دیں اور بیوی سے کہا کہ جلدی سے تم گوشت روٹی تیار کر لومیں حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو بلا کر لاتا ہوں ، چلتے وقت بیوی نے کہا کہ دیکھنا صرف حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اور چند ہی اصحاب کو ساتھ میں لاناکھانا کم ہی ہے کہیں مجھے رسوا مت کر دینا۔ حضرت جابر رضی ﷲ تعالٰی عنہ نے خندق پر آ کر چپکے سے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ!صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ایک صاع آٹے کی روٹیاں اور ایک بکری کے بچے کا گوشت میں نے گھر میں تیار کرایا ہے لہٰذا آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم صرف چند اشخاص کے ساتھ چل کر تناول فرما لیں ، یہ سن کر حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے خندق والو!جابر نے دعوت طعام دی ہے لہٰذا سب لوگ ان کے گھر پر چل کر کھانا کھا لیں پھر مجھ سے فرمایا کہ جب تک میں نہ آ جاؤں روٹی مت پکوانا، چنانچہ جب حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم تشریف لائے تو گوندھے ہوئے آٹے میں اپنا لعاب دہن ڈال کر برکت کی دعا فرمائی اور گوشت کی ہانڈی میں بھی اپنا لعاب دہن ڈال دیا۔ پھر روٹی پکانے کا حکم دیااور یہ فرمایا کہ ہانڈی چولھے سے نہ اتاری جائے پھر روٹی پکنی شروع ہوئی اور ہانڈی میں سے حضرت جابر رضی ﷲ تعالٰی عنہ کی بیوی نے گوشت نکال نکال کر دینا شروع کیاایک ہزار آدمیوں نے آسودہ ہو کر کھانا کھا لیامگر گوندھا ہوا آٹا جتنا پہلے تھا اتنا ہی رہ گیا اور ہانڈی چولھے پر بدستور جوش مارتی رہی۔(بخاری ج۲ ص۵۸۹ غزوہ خندق)
جب اقا علیہ السلام نے نے ان سے کہا : جاؤ! اپنے بچّوں کو بھی لے کر آؤ ، وہ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھائیں گے۔ وہ فورا ًکمرے سے باہر آئے اور اپنی بیوی سے کہا : بچّے کہاں ہیں ؟ ہمارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم انہیں کھانے کے لئے بلارہے ہیں۔ ان کی بیوی نے کہا بچّے نہیں ہیں۔
ہمارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کہا : اللہ پاک کا حکم ہے بچّوں کوجلدی سے بلاؤ۔ حضرت جابر دوبارہ اپنی بیوی کے پاس گئے اور بچّوں کا پوچھا ، اب کی بار ان کی بیوی رو پڑیں اور کہا : ہمارے بچّے فوت ہو گئے ، اب میں ان کو کبھی بھی نہیں لاسکتی ۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ تو ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو لینے گئے ہوئے تھے ، انہیں تو معلوم بھی نہیں تھا کہ ان کے بچّوں کا انتقال ہوگیا۔ اس لئےجب حضرت جابر نے سنا تو وہ بھی رونے لگ گئے۔
انہوں نے دونوں بچّوں کو اٹھایا اور ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پاس لے آئے۔ اسی ٹائم اللہ پاک نے ایک فرشتہ ہمارے نبی کے پاس بھیجا ، فرشتے نے کہا : اللہ پاک کا حکم ہے کہ آپ دعا کریں گے تو اللہ پاک بچّوں کو زندہ کردے گا۔ ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعا مانگی ، اللہ پاک نے اسی وقت دونوں بچوں کو زندہ کردیا۔
(شواہد النبوۃ ، ص105 ، مدارج النبوۃ ، 1 / 199 بحوالہ ماہنامہ فیضان مدینہ 2022)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
18/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area