ڈرانے کیلئے کہا جا تجھے چھوڑدیا
:------------------------
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے بے نیت طلاق صرف اپنی بیوی کو ڈرانے کےلئے کہا "جا تجھے چھوڑ دیا اپنے گھر جا" پھر ایک دو منٹ کے بعد کم سے کم چار مرتبہ یہی کہا تو کیا طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟
سائل:- محمد شاہد جبل پور M. P.
:----------------

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب :-بعون الملک الوھاب۔
صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر تین طلاقیں پڑگئیں اس لئے کہ زید کا قول "تجھے چھوڑ دیا"طلاق میں صریح ہے اس سے بے نیت طلاق بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے بہار شریعت میں ہے "میں نے تجھے چھوڑا صریح ہے کچھ نیت ہو یا نہ ہو" اھ ملخصاً (کتاب الطلاق ج:2 ص:116)
اور جب صریح لفظ طلاق سے طلاق دیا تو بے نیت طلاق بھی طلاق واقع ہوگئی اگرچہ ڈرانے دھمکانے کی نیت سے کہا ہو فتاوی رضویہ میں ہے: "طلاق جب دی جائے واقع ہوجائے گی خواہ دھمکی مقصود ہو یا کچھ اور صریح لفظ محتاج نیت نہیں ہوتے ان سے نیت کرے یا نہ کرے ان سے طلاق ہوجاتی ہے" اھ (ج:12 ص:395 )
لہذا حلالہ صحيحہ شرعیہ کے بغیر زید اپنی بیوی کو نہیں رکھ سکتا
قران پاک میں ہے:
"فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗؕ الاية۔ (سورۃ البقرۃ: 230)
ترجمہ: پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔ (کنزالایمان)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: گدائے حضور رئیس ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد صدام حسین احمد قادری فیضی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
صدر: میرانی دارالافتاء
خادم: مدرسہ عربیہ صدر العلوم پپرولی ضلع گورکھ پور یوپی انڈیا
5 ذی القعدہ 1442ھ مطابق 17جون 2021ء
رابطہ نمبر:- 7408476710