تخلیق کائنات قبل آدم علیہ السلام ہوئی
________(❤️)_________
السلام عليکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین اللہ تبا رک وتعالیٰ اس دنیا کو کب بنایا قرآن وحدیث کے مطابق اسکا خلاصہ جواب دیں مہربانی ہوگی۔
العارض :- محمد ربانی نقشبندی خدا حافظ
________(❤️)_________
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛
الجواب بعون الملک الوھاب؛
اللہ تبارک وتعالی نے تخلیق کائنات کی ابتدا ہمارے آقا ﷺ کے نور پاک کو اپنے نور سے پیدا فرما کر فرمائی
چنانچہ امام بخاری اور امام مسلم کے استاذ کے استاذ امام عبد الرزاق رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ حضرت جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کرتے ہیں
قَالَ سَاَلْتُ رَسُوْلَ اللہِ صلَّی اللہ علیہ وسلَّم عَنْ اَوَّلِ شَیْئٍ خَلَقَہُ اللہُ تَعَالٰی؟فَقَالَ ھُوَ نُوْرُ نَبِیِّکَ یَا جَابِرُ خَلَقَہُ اللہُ‘
یعنی حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ُفرماتے ہیں : میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس شے کو پیدا فرمایا؟ ارشاد فرمایا ’’ اے جابر! وہ تیرے نبی کا نور ہے جسے اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے پیدا فرمایا۔( الجزء المفقود من المصنف عبد الرزاق، کتاب الایمان، باب فی تخلیق نور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ص۶۳، الحدیث: ۱۸ )
صورت مسئولہ میں کب کی قید لگائی گی تو اس سلسلے میں جہاں تک میرے علم اور مطالعے کی رسائی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے ساٹھ ہزار سال یا اس سے پہلے زمین و آسمان کو بنایا گیا جیسا کہ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے فرشتوں کو آسمان میں اور جنات کو زمین میں بسایا تھا پھر ان کا آپس میں بغض وحسد شروع ہوا اور یہ لوگ آپس میں خوب جنگ کی خون ریز کی تب حکم خداوندی سے جنات کو زمین سے نکال کر پہاڑوں اور جزیروں میں آباد کیا گیا یہ واقعہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے ساٹھ ہزار سال پہلے ہوا خیال رہے کہ جنات زمین پر سات ہزارسال آباد رہے۔(ماخوذ اشرف التفاسیر تفسیر نعیمی پارہ اول ص ٢٢١)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب؛
________(❤️)_________
ازقلم،حضرت علامہ ومولانا
محمد جابر القادری رضوی صاحب
قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی
مسجد نورجاجپور اڑیسہ
۲۶جمادی الثانی۱۴۴۰ھ بمطابق ۴مارچ بروز پیر