Type Here to Get Search Results !

کیا سنی بہشتی زیور کے مصنف نے صحیح میں کفر کہا تھا ؟

 (سوال نمبر 5268)
کیا سنی بہشتی زیور کے مصنف نے صحیح میں کفر کہا تھا ؟
........................................
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ ذیل میں کہ
سنی بہشتی زیور کے مصنف نے کیا صحیح میں کفر کہا تھا ؟
سائل:- عابد علی ترکلواں نیپال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل
 سنی بہشتی زیور کے نام سے دو کتابیں معروف ہیں ایک مفتی محمد خلیل خان برکاتی نے لکھی ہے جب کہ دوسری مفتی عالم فقری رحمہما اللہ کی تحریر کردہ ہے، یہ کتاب خواتین کے لیے دینی رہنمائی کی کتاب ہے۔یہ کتاب ہمارے سنی مسلک اعلی حضرت کی آئینہ دار ہے۔
اسے بہشتی زیور کے بعد شائع کیا گیا تھا جس کی تالیف اشرف علی تھانوی نے کی تھی۔ بہشتی زیور کے کچھ شرعی مسائل سے فقہی و فروعی اختلاف علماء میں پایا جاتا ہے۔حالانکہ اشرف علی تھانوی کے معتقدین نے اعتراضات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اختلافات کے وقتًا فوقتًا رونما ہونے کے سبب حضرت عالم فقری اور مفتی محمد خلیل خاں قادری برکاتی رحمہما اللہ نے بھی اسی عنوان سے ایک کتاب تحریر کی ہے جب اسی موضوع پر علامہ عبد المصطفٰی اعظمی رحمت اللہ علیہ نے جنتی زیور کے نام پر اسی طرز کی ایک کتاب لکھی۔۔
مذکورہ تینوں علماء ہمارے کبارے علماء میں شمار کئے جاتے ہیں۔
ان تینوں کے بابت کوئی غیر شرعی اقوال میرے علم نہیں ہے۔
البتہ بہشتی زیور کے مصنف مولوی اشرف علی تھانوی نے اقا علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی اس نے اقا علیہ السلام کے علم پاک کو ہر کس و ناکس حتی کہ بچوں اور پاگلوں انتہائی حقیر و ذلیل چیزوں تمام حیوانات و بہائم کے علم سے تشبیہ دی یا اس کے برابر کہا (حفظ الایمان ص 8)
 یہ کافر و مرتد ہے اور عناصر اربعہ میں سے ایک ہے جن پر اعلی حضرت رضی اللہ عنہ نے حسام الحرمین میں کفر کا فتوی لگایا یے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
28/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area