کیا صاحب نصاب پر ہر سال قربانی واجب ہے؟
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص بطور صدقہ میت کی طرف سے قربانی کرے تو اس شخص سے واجب ساقط ہو جاےگی یا نہیں؟
سائل:صارم القادری
سائل:صارم القادری
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایتہ الحق والصواب
صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ , اگر مالک نصاب اپنے نام سے قربانی کرنے کے بجائے دوسرے کے نام سے قربانی کر دے تو سخت گناہ گار ہوگا -
جیسا کہ " انوار الحدیث صفحہ ٣٩٣ " میں ہے کہ :
" جو مالک نصاب اپنے نام سے ایک بار قربانی کر چکا وہ ہے ، اگر وہ دوسرے سال بھی صاحب نصاب ہے تو اس پر اپنے نام سےقربانی واجب ہے -اور یہی حکم ہرسال کاہے -
اگر کوئی صاحب نصاب اپنی طرف سے قربانی کر نے کے بجائے دوسرے کی طرف سے قربانی کر دے اور اپنے نام سے قربانی نہ کرے تو سخت گناہ گار ہوگا -
لہذا ! اگر دوسرے کی طرف سے بھی قربانی کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے دوسری قربانی کا انتظام کرے -
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اپنی طرف سے زندگی میں"
صرف ایک بار قربانی کر دینا واجب ہے - شرعاً غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ صاحب نصاب ہونے کی صورت میں ہر سال اس پر قربانی واجب ہے -"
اس لئے حضرت سائل سے عرض کہ واجب چھوڑ کر نفل کرنا گناہ ہے - اگر میت کے نام سے قربانی کرنا چاہتے ہیں تو دوسری قربانی انتظام کیجیےُ !
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
ازقلــم؛ حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی فیضی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر