(سوال نمبر 5275)
دونوں ہاتھوں سے کرتے کا پچھلے دامن کو نماز میں درست کرنا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں
1️⃣کہ حضور جو جماعت سے فرض پڑھے جائیں فرض پڑھنے کے بعد بلند آواز سے کلمہ پڑھنا کیسا جبکہ کچھ نمازی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں جنکی کوئی رکعت رہتی ہو
2️⃣امام صاحب نیچے نماز پڑھا رہے ہیں اور دوسری منزل پہ بھی نمازی کھڑے ہیں پہلی منزل اور دوسری منزل کے درمیان میں کتنا خلا رکھا جائے گا کہ ایک ہی مکان تصور ہو اور کیا یہ خلا محراب کے اوپر چھت سے رکھا جائے گا یا ایک سائڈ پہ
3️⃣ اگر کوئی امام صاحب یا مقتدی رکوع سے قومہ میں جاتے ہوئےیاپھر سجدے میں جاتے ہوئے دونوں ہاتوں سے قمیض کو پیچھے سے ٹھیک کرے تو ایسا کرنا کیسا
کرم حضور وضاحت سے با حوالہ
شرعی رہنمائی فرمائیں۔
سائل:- حیدر علی قادری عطاری رضوی پنجاب پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
اپ کا جواب بالترتیب موجود ہے
١/ اتنی بلند اواز سے نہ پڑھیں کہ نمازی کو خلل ائے اگر خلل یقینی ہو پھر نہ پڑھیں۔
٢/ جب نیچے مسجد ہے پھر اوپر اسمان تک مسجد ہے یعنی وہ تمام فضا مسجد ہے امام کی اواز جانے کے لیے محراب یا چھت کسی میں بھی ہول چھوڑ دیں ویسے مائک کی وجہ سے ہول چھوڑنے کی حاجت نہیں ہے۔
٣/اگر نمازی دونوں ہاتھوں سے کرتے کو پیچھے سے ٹھیک کرے پھر نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے اگر کبھی کبھار اگر کرتہ چپک جائے تو ایک ہاتھ سے کر سکتے ہیں یہ عمل قلیل ہے ۔۔
بہار شریعت مکروہات تحریمی کے بیان میں ہے
کپڑا سمیٹنا، مثلا سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پیچھے سے اٹھالینا ، اگرچہ گرد سے بچانے کے لیے کیا ہو اور اگر بلاوجہ ہو تو اور زیادہ مکروہ ہے ۔ “
(بہار شریعت ، جلد 1،حصہ3، صفحہ 624، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
فتاویٰ فیض الرسول میں ہے کپڑا سمیٹنا جیسا کہ ناواقف لوگ سجدہ میں جاتے ہوئے آگے یا پیچھے کے کپڑے کو اٹھاتے ہیں، یہ مفسد نماز نہیں بلکہ مکروہ تحریمی اور ناجائز ہے ۔ جس نماز میں ایسا کیا گیا ، اس نماز کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے (فتاویٰ فیض الرسول ، جلد 1، صفحہ 276، مطبوعہ شبیر برادرز )
صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت میں نماز کے مکروہات تنزیہی کی صورتوں کا بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں
ہر وہ عملِ قلیل کہ مصلی کے لئے مفید ہو جائز ہےاور جو مفید نہ ہو ، مکروہ ہے۔“
(بہارِ شریعت، جلد1،حصہ3، صفحہ631، مکتبۃ المدینہ)
والله ورسوله اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
28/11/2023
28/11/2023