Type Here to Get Search Results !

مجھے اہلبیت پر بھروسہ ہے نماز و روزہ پر نہیں" کہنا کیسا ہے؟

مجھے اہلبیت پر بھروسہ ہے نماز و روزہ پر نہیں" کہنا کیسا ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عالم دین کا یہ کہنا کہ میں اپنی نماز روزوں پر بھروسہ نہیں کرتا ہوں آل رسول پر بھروسہ کرتا ہوں اس کا ایسا کہنا کیسا ہے بحوالہ جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
سائل:- محمد رضوان احمد قادری
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب 
 اس میں کوئی شک نہیں کہ اہلبیت سے محبت ایمان کی نشانی ہے نبی کریم ﷺ کی قربت کا ذریعہ ہے اور شان اہلبیت میں متعدد احادیث کریمہ و اقوال بزرگان ہیں
مگر یہ کہ کہنا کہ مجھے اہلبیت پر بھروسہ ہے نماز و روزوں پر نہیں یہ اگر جہالت نہیں تو گمراہی ہے اور گمراہی نہیں تو جہالت ہے ! 
اور اگر وہ اہلبیت کے مقابلے میں نماز و روزےکو حقیر جانتا ہے تب تو یہ کفر ہے کیوں کہ نماز و روزہ کا انکار کرنے یا ہلکا جاننے والا کافر ہے !
علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے
" اگريكى راگويند بياتانماز كنيم براي آن حاجت بس أَوْ گويد مِنْ بِسَيَّارِ نماز كردم هيج حاجت مِنْ روانشد وآن بروجه اسْتِخْفَاف وَطَنْز گويد كَافِر گردد ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة "
(الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالثانی ، کتاب السیر ، ٢٨٩ {بیروت لبنان}
بلکہ اہل بیت سے حقیقی محبت کی پہچان یہی ہے کہ بندہ نماز و روزہ و دیگر احکام شرع کا پابند اور اہتمام و احترام کرنے والا ہو!
لہذا صورت مسؤلہ میں اگر اس عالم کا یہ جملہ بطور تحقیر ہے تب تو وہ عالم دائر اسلام سے خارج ہے اور اگر تحقیر مراد نہیں تو یہ یا تو جہالت یا پھر گمراہی ہے !
لہذا دونوں صورتوں میں توبہ استغفار کرے اور آئندہ اس طرح بولنے کہنے سے اجتناب و احتیاط کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
کتبـــــــــــــــــــــــه:
حضرت قاری عبید اللہ حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف۔

الجواب صحیح : خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔
الجواب صحیح والمجیب نجیح : ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی عطاری ارشدی حشمتی ، مانخورد ممبئی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area