Type Here to Get Search Results !

فرشتوں پرایمان لانے کا کیا مقصد ہیں؟

 (سوال نمبر 5219)
فرشتوں پرایمان لانے کا کیا مقصد ہیں؟
........................................
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام. اس مسلہ کے بارے میں کہ فرشتوں پرایمان لانے کا کیا مقصد ہیں اور چار اہم فرشتوں کے کام تفصیلی بیان کرے؟
سائل:- محمد جیند شاہ ملتان پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
فرشتوں پر ایمان لانا یہ رب کا حکم یے کیوں؟ اور کیسے؟ اور مقصد میں جانا یہ غلام کا کام نہیں ہے اس میں ہزارہا حکمتیں اور ہزارہا مقاصد ہیں۔
متفق علیہ حدیث میں جو حدیث جبریل کے نام سے مشہور ہے، سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درج ذیل امور پر ایمان لانے کو ضروری قرار دیا ہے :
١/ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا
٢/ فرشتوں پر ایمان لانا
٣/ کتابوں پر ایمان لانا
٤/ رسولوں پر ایمان لانا
٥/ یومِ آخرت پر ایمان لانا
٦/ تقدیر کے اچھا یا برا ہونے پر ایمان لانا۔
(بخاري، الصحيح، کتاب الايمان، باب سوال جبرئيل، 1 : 27، رقم : 50)
چار مشہور فرشتوں کے نام اور کام
(۱) حضرت جبرئیل علیہ السلام جو خدا کے پیغام پیغمبروں کے پاس لاتے تھے۔
(۲) حضرت عزرائیل علیہ السلام جو مخلوق کی جان نکالنے پر مامور ہیں۔
(۳) حضرت میکائیل علیہ السلام جو مخلوق کی روزی پہنچانے کے کام پر مقرر ہیں۔
(۴) حضرت اسرافیل علیہ السلام جو قیامت کے دن صور پھونکنے پر مقرر ہیں
ایمان کے بنیادی ارکان کی وضاحت درج ذیل آیات سے ہوتی ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ آمِنُواْ بِاللّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِيَ أَنزَلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِاللّهِ وَمَلاَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيدًا )النساء، 4 : 136)
اے ایمان والو! تم اللہ پر اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی ہے اور اس کتاب پر جو اس نے (اس سے) پہلے اتاری تھی ایمان لاؤ، اور جو کوئی اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا انکار کرے تو بیشک وہ دور دراز کی گمراہی میں بھٹک گیا
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللّهِ وَمَلَآئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ.(البقره، 2 : 285)
وہ رسول اس پر ایمان لائے (یعنی اس کی تصدیق کی) جو کچھ ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا اور اہل ایمان بھی، سب ہی (دل سے) اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔‘
والله ورسوله أعلم بالصواب۔
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
25/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area